2025-08-10@03:01:07 GMT
تلاش کی گنتی: 21243
«آئیسکو حکام»:
(نئی خبر)
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
اسلام آباد: انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک نئی قانونی معاونت اسکیم کا اعلان کیا جس کے تحت کوئی بھی سائل بغیر وکیل کے نہیں رہے گا، مالی طور پر غیرمستحق افراد کو تمام عدالتی سطحوں پر مجسٹریٹ عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ تک ریاست کی جانب سے مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں خیبر پختونخوا کے وکلاء کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں خیبر پختونخوا بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور صوبے بھر کی 35 ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شامل تھے۔ چیف جسٹس نے...
اسکرین گریب کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے منصوبے کو...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، اسٹاک ایکس چینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ...
سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر بانی پی ٹی آئی کی بڑی ہمشیرہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹوں کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا، اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر علیمہ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری بغیر کسی مالی معاوضے (pro bono basis) کے تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، بطور چیئرمین PVARA، بلال بن ثاقب کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہو گا۔ مزید :
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے، ان کو سزاؤں پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر9 مئی کوئی ڈرامہ ہے یا افسانہ ہے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فیصلے طے کئے گئے ہیں، لیکن اگر...
حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پرحق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم کرنے کر دیا ، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وفد سے ملاقات...
خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور...

ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے...
حکومت پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان ‘حق دو بلوچستان’ تحریک کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے، جماعت اسلامی اب اپنا دھرنا ختم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے اسلام آباد میں ملاقات...
اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...
پاکستان اور اسرائیل کے بعد کمبوڈیا نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈا کی نائب وزیرِاعظم سن چنتھول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کا جنون ٹرمپ کو تاریخ نظر انداز کرنے پر مجبور کر رہا ہے‘ فنوم پن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن چنتھول نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کا خاتمہ ٹرمپ کی...
اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سب کو ملک کا آئین ماننا ہوگا، جو بھی آئین کے دائرے سے باہر نکلے گا اسے نہ پاکستان پر حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔محمود خان اچکزئی نے تحریک میں جلد بازی نہ کرنے کیلئےپی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں جلد بازی کے لیے اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں، سب نے مل کر تحریک چلانی ہے۔
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست 2025) حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، رواں ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، گوشت سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال مونگ کی قیمت میں1.55فیصد، دال چنا کی قیمت میں0.58...
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہےکہ اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے معیشت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا تھا۔ “تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، یہاں تک کہ وہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔” انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں...
لاہور: ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل...
اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ مسلح جھتے ریاست کے اپنے پی ایس ڈی پی پر چل رہے اور پل رہے ہیں۔ اور یہاں شیعہ زائرین کا راستہ روکا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے معروف سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے شیعہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کو ریاست کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے پابندی لگا کر خود اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کا وزیر داخلہ کوئٹہ آنے کے بعد...
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
بھارتی فوج کے سابق افسران نے حکومت اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن سندور میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف کریں۔ دہلی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیلوں اور افسران نے کہا کہ حکومت کی خاموشی نہ صرف سچائی سے فرار ہے بلکہ شہدا کے خاندانوں کی توہین بھی ہے۔ سابق فوجیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ہمارے 10 جوان مارے گئے جن کی فہرست ہمارے پاس ہے لیکن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جوان شہید نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال...
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کا ارادہ اپنی جگہ، مگر فیصلہ کہیں اور سے ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسلم ممالک نے یہ سازش قبول کر لی، تو یہ غزہ کے شہداء سے سنگین خیانت ہوگی اور یہ وار بندوقوں سے نہیں بلکہ فریب اور معاہدوں سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسلمان ممالک اس وقت امریکہ کی چھتری تلے معاشی اور سیاسی غلامی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، جہاں پابندیاں اور تجارتی معاہدے صرف ایک مقصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، وہ ہے اسرائیل کو...
امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) امریکی سفارت خانے نے حالیہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدے کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔واضح رہے...
کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا 2 ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔منصوبے کو کل 4 پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت اور چوتھے...

برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی
برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور لیبارٹریز کے ٹیسٹ اور تجزیئے کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں چیئر مین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین امام عابدی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قرت العین سید کے اقدامات کی مکمل توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹر قرت العین کی خدمات بطور کنسلنٹ حاصل کر نے اور پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹریز جنوبی پنجاب خاص طورپر ملتان میںقائم کر نے کی سفارش کی ہے ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)لیبارٹریز کمپلیکس لاہور میں خواجہ...
امریکہ نے دنیا کے 70 ممالک پر درآمدی ٹیرف کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس پر نسبتاً کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جب کہ بھارت پر 25 اور بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔ دیگر ایشیائی ممالک جیسے سری لنکا، ویتنام اور تائیوان بھی 20 فیصد ٹیرف کی زد میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو بھیجی جانے والی مصنوعات پر 19 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔...
لاہور: ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ساحلی علاقوں میں مزید میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (ایم پی ایز) یعنی سمندری محفوظ علاقے قائم کرے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پٹیانی اور ڈبّو کریک جیسے علاقوں کو ایم پی اے قرار دینے سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی حیاتیاتی تنوع اور مینگرووز کے قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے یہ مطالبہ یکم اگست کو منائے جانے والے ورلڈ میرین پروٹیکٹڈ ایریاز ڈے کے موقع پر کیا۔ ادارے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں تین سمندری محفوظ علاقے قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں بلوچستان کے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا دو ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت اور چوتھے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ...
لزبن/برلن(نیوز ڈیسک) پرتگال اور جرمنی نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے ارادے کا عندیہ دے دیا۔ یہ پیش رفت ان ممالک کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہے جو فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانگل نے کہا کہ ان کا ملک اگلے ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس معاملے پر پرتگال کی آزادانہ پالیسی پر زور دیا۔ جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دو ریاستی حل پر مذاکرات دوبارہ شروع نہ ہوئے تو وہ فلسطین کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ یہ بیان برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور مالٹا کی حالیہ پیش رفت...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک بظاہر فراڈ پر مبنی سرمایہ کاری /رقم جمع کرنے کی سکیم کی نشاندہی کی ہے جسے سید محسن سلطان شاہ ’’میگ وینچرز‘‘ کے نام سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ سکیم عوام کو خلیجی ممالک میں گوشت برآمد کرنے کے کاروباری شراکت کے جھانسے سے راغب کرتی ہے اور ہر ماہ 5 فیصد سے12 فیصد تک کے حلال منافع کی ضمانت دیتی ہے جو مبینہ طور پر ایک فتویٰ سے ثابت شدہ بتائے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے پیکجز 1 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک...
لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔ شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...
بھارت میں مودی سرکار نے آپریشن سندور سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی طویل بحث میں سنجیدہ سوالات کے جواب دینے کے بجائے سیاسی تماشا رچایا۔ بی جے پی نے قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے حزبِ اختلاف پر تنقید اور ہندوتوا بیانیے کو فروغ دینے کو ترجیح دی۔ لوک سبھا میں 16 گھنٹے طویل بحث کے بعد بھی مودی حکومت آپریشن سندور اور پاکستان کی دفاعی برتری پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ پہلگام حملے پر بھی حکومتی مؤقف غیر واضح رہا۔ حکومت نے حملے کے وقت سیکیورٹی اور طبی سہولتوں کی کمی اور انٹیلیجنس ناکامی پر بھی کوئی وضاحت نہیں دی کہ دہشت گرد کیسے آئے، حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔...
مونس علوی کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی کے لسبیلہ، حب وندر کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے صوبائی محتسب کو اختیار نہیں ہے، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو 8 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کوہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کی جولائی کے مہینے کیلئے پاکستان کی صدارت کی مدت کے اختتام پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں اقوام متحدہ میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان، اعلیٰ یو این حکام، ممتاز شہریوں اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے استقبالیہ میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ان کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر سابق سفیر منیر اکرم کی شرکت پر...

وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...

چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔(جاری ہے) مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے۔ اس ججمنٹ میں بہت...
جرمنی کی وفاقی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے قصبے لائن فیلڈن ایشترڈنگن میں بلدیاتی کونسل نے ایک زیر تعمیر مسجد کو گرانے کا حکم دے دیا ہے، تاہم مسجد بنانے والی مسلم تنظیم نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ مسجد کولون میں قائم اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم (VIKZ) تعمیر کر رہی ہے، جسے 2014 میں تعمیر کی اجازت دی گئی تھی، بشرطیکہ یہ مسجد چار سال کے اندر مکمل کی جائے۔ تاہم، مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود مسجد کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، جس پر بلدیاتی حکام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی اجازت منسوخ کر دی۔ بلدیاتی کونسل نے کثرت رائے سے فیصلہ کیا کہ تنظیم رواں سال کے اختتام تک اپنی...
کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں، اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...

بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہیے تاکہ عدلیہ اور وکلاء کا ادارہ غیر جانبدار تشخص برقرار رہے،وزیرِ قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور ان کے مؤثر حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلاء برادری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ قانون کا کردار قابلِ تحسین ہے۔وفاقی وزیر قانون نے تمام نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے تاکہ عدلیہ...
سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروائیں۔جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے، صوبائی محتسب کو نہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی محتسب کا کیس بنتا تھا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں...
منجھی ہوئی اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی اور رشتوں پر معاشرتی تضادات کا پول کھول کر رکھ دیا۔ اداکارہ فضیلہ قاضی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ کیا صرف مردوں کو یہ حق ہے کہ وہ کسی با پردہ، باحیا لڑکی کا مطالبہ کریں؟ اگر عورت بااخلاق ہے، تو اُسے بھی یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اچھے مرد کا رشتہ مانگ سکے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کی کردار کشی کرنا شاید سب سے آسان کام بن چکا ہے۔ عزت دار عورت کو صرف صبر و سکون کی علامت بنانا ظلم ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک اچھی عورت کی تعریف وہی ہے جو اپنے جذبات، خواب اور...
پاکستان کے روشن مستقبل اور قوم کے فخر کو سلام، جن کی کہانیاں نہ صرف متاثر کن ہیں بلکہ ایک نئی راہ بھی دکھاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک داستان ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر عمر عادل کی، جنہوں نے نہ صرف خواب دیکھے بلکہ انہیں حقیقت میں بدل کر ایک مثال قائم کی۔ عمر عادل بتاتے ہیں کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کا خواب تھا کہ وہ ایسی فیلڈ میں کام کریں جس سے معاشرے میں مثبت پیغام دیا جا سکے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم میکنگ ایک ایسا ذریعہ ہے...
سکھر: یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ...
پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے...
سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کامونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ مونس علوی جرمانےکی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کوجمع کرائیں، صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس کردیے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے، فیصلے میں کیا غلط ہے؟ وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے...
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ خلیجی ریاست قطر کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 3100 افغان مزدوروں کو قطر میں بھرتی کیا جائے گا۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت محنت کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی کا کہنا ہے درخواستیں جمع کرانے کا عمل منگل سے ملک بھر میں قائم مراکز میں شروع ہو چکا ہے۔ سمیع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ بدھ تک کابل اور اس کے آس پاس کے صوبوں سے 8 ہزار 500...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے...

وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد...

عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے ون چترال سے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست معظم بٹ نے کہاکہ درخواستگزار این اے ون چترال سے ایم این اے منتخب ہوئے،سپیکر نے بغیر نوٹس نااہلی کا ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن نے سنے بغیر درخواست گزار کو نااہل کیا، قانون کے تحت 90دن میں ریفرنس پر فیصلہ ضروری ہے،وکیل درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزاسنائی،ہم نے سزا کے خلاف...

سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم گھریلو و تجارتی صارفین کو اب ڈالر سے منسلک اور بین الاقوامی مارکیٹ سے وابستہ درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، جس پر نہ سبسڈی دی جائے گی اور نہ ہی کوئی قیمت کا تحفظ حاصل ہو گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے، جس کے بعد 2019 کے بعد پہلی بار عوام کو نئے گیس کنکشنز مل سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینیئر سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت خام تیل سے منسلک اور ڈالر کی بنیاد پر ہوگی، جبکہ ادائیگی روپے میں...
چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا...
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن اور نوجوان شامل تھے۔...

کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
فائل فوٹو کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف چوتھے سال کی جنگ میں اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ریفائنریز کے منصوبوں سے واقف 4 ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی ریاستی ریفائنریز نے پچھلے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے روسی خام تیل کی خریداری نہیں کی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ مزید :
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔ نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟ ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے،...
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں کا ثبوت ہیں۔ مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔...
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور...
اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔اسلام...
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے...
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
کراچی(شوبز ڈیسک)بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف...
امریکا نے تجارتی پالیسی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں پاکستان کے لیے ایک سفارتی رعایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟ وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک پر جوابی محصولات (Retaliatory Tariffs) کے طور پر مختلف شرحیں مقرر کی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے کم ٹیرف کا سامنا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ مختلف ممالک پر امریکی ٹیرف کی تفصیل پاکستان:...
فائل فوٹو کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ Post Views: 4
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔ عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت چھیننے کے غیر قانونی اقدام کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پانچ اگست بروز منگل مکمل ہڑتال کریں اور اس دن کو ”یوم استحصال کشمیر” کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو مکمل...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ خیبر پی کے اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا فارم 58 جاری کر دیا۔ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور...
اپنے خصوصی انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جس طرح بغیر کسی وجہ کے حکومت نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر اربعین پر بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ اقدام امریکا کے دباؤ پر کیا گیا ہے، اگر آج حکومت نے بارڈر کھولنے کا اعلان نہ کیا تو پھر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی سے زائرین کی قیادت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل...
سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔آر او عثمان غنی کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے نامزد امیدواروں کے نام 7 اگست کو شائع کر دیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، نام واپس لینے اور حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ امیدواروں کو...
کراچی: صدر پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 4 نامزد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232 سال 2025 بجرم دفعات 147، 148 ، 149 اور 186 کے تحت درج کرلیا۔ پولیس نے موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے۔ مدعی مقدمہ ایس بی سی اے کے افسر زین خالق نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ صدر میر کرم تالپور روڈ پر شیخ ارشاد نامی شخص غیر قانونی طور پر بلڈنگ کی چھت ڈالو رہا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔ جس پر وہاں پر موجود دیگر افراد طیش میں آگئے اور ایس بی...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا اوگرا نے اس حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن...