2026-07-24@14:05:03 GMT
تلاش کی گنتی: 20437
«لبنان میں اسرائیل»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان سے کل رفقاء سے ملاقات کا دن ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 رفقاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی جس میں کراچی سے امتیاز شیخ، لاہور سے اویس یونس کے نام شامل ہیں۔ اِسی طرح ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، مشرف آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اظہر غزوانی کے نام بھی ملاقاتیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ’’میڈیا‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔
غزہ سٹی: (ویب ڈیسک) غزہ میں خطرناک ترین اور ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال سے تقریباً 3000 فلسطینیوں کے فضا میں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے، ان بموں نے 3000 فلسطینیوں کا نام و نشان تک باقی نہیں چھوڑا۔ رپورٹ کے مطابق تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ فوری طور پر انسانی جسم کو راکھ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھرمو بیرک بموں کا استعمال ایک جنگی جرم ہے، صیہونی ریاست کو یورپ اور امریکا نے بم فراہم کیے، عالمی نظامِ انصاف...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری گروپ سی کے میچ میں عادل راشد نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔ مزید پڑھیں ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی انہوں نے یہ کارنامہ 10 اوور میں ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو ایل بی ڈبلیو کر کے انجام دیا۔
سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے کہا ہے کہ لندن کی جیل میں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا اور جیل میں کئی بار خودکشی کا سوچا مگر بیٹی اور بیوی کا خیال آنے پر رُک گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ناصر جمشید نے کہا کہ قید کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور کئی بار خودکشی کا سوچا تاہم اہلیہ نے جان بچائی۔ جیل میں اہلیہ بیٹی کی تصاویر بھیجتی تھیں جس سے جینے کا حوصلہ ملتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بیوی اور بیٹی کی خاطر جینے کا فیصلہ کیا۔ ناصر جمشید نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر شدید ندامت ہے اور اس کی بھاری قیمت بھی چکا...
اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل رفقاء سے ملاقات کا دن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 رفقاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی جس میں کراچی سے امتیاز شیخ، لاہور سے اویس یونس کے نام شامل ہیں۔ اِسی طرح ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، مشرف آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اظہر غزوانی کے نام بھی ملاقاتیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان میں 31 جنوری کو دہشت گردوں کے حملوں کے دوران مستونگ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سمیت مسلح گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے اور اس دوران مستونگ شہر میں قائم سینٹرل جیل پر بھی شدید حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حملہ آوروں نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، عملے کو یرغمال بنایا، تالے توڑے اور تقریباً 27 قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہو گئے...
اپنے ایک بیان میں لوفت ہانزا کا کہنا تھا کہ ہمارے اس فیصلے میں اطالوی ایئرلائن ITA، ڈچ ایئرلائن KLM اور فرانسوی ایئرلائن، ایئر فرانس ہمارے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ٹیلیوژن نے تصدیق کی کہ جرمن ایئرلائن "لوفت ہانزا" نے سیکورٹی کی صورت حال کے پیشِ نظر 28 فروری تک فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے لئے اپنی رات کی پروازیں معطل کر دیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی مذکورہ ایئرلائن نے "تل ابیب" کے لئے رات کو آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی تھیں، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے سفری منصوبے تبدیل کرنے یا متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کمپنی کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا سے تعلق رکھنے والے سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیران کن کارنامہ انجام دے دیا اور ٹھوڑی پر طویل ترین مدت تک کرسی کا توازن قائم رکھنے کا عالمی اعزاز دوبارہ اپنے نام کر لیا۔ اس منفرد چیلنج میں انہوں نے 1 گھنٹہ اور 20 منٹ تک بغیر رکے کرسی کو ٹھوڑی پر متوازن رکھا، جس کے ساتھ ہی وہ اپنا کھویا ہوا ٹائٹل واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی کئی عجیب و غریب عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹھوڑی پر 19 منٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت واقعی شدت سے لڑ رہے تھے، جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے دہانے پر کھڑے تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف اور دیگر معاشی اقدامات کے ذریعے فریقین کو پیغام دیا گیا جس کے بعد جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں مدد ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں فریقین نہایت شدت سے لڑ رہے تھے اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو نتائج...
لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک مجرم اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے سپیشل پولیس ٹیم اور لکی مروت پولیس فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں 342 ارب روپے منجمد ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک انقلابی اور تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور نئے نظام سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں آن لائن سیل ڈیڈ کی تکمیل ممکن ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن دفاتر میں ذاتی حاضری سے استثنا حاصل...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر صارفین پر 18 فیصد نیا سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں کے تحت کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بجلی کے بلوں پر پہلے سے لاگو 18 فیصد سیلز ٹیکس تمام گھریلو صارفین پر عائد ہوتا ہے اور یہی ٹیکس سولر سسٹم استعمال کرنے والوں پر بھی لاگو ہے۔ کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک حکام نے واضح کیا کہ یہ کوئی نیا یا خصوصی ٹیکس نہیں بلکہ وہی معیاری سیلز ٹیکس ہے جو طویل عرصے سے بجلی کے بلوں کا حصہ ہے۔ یہ وضاحت...
برطانیہ کے شہر لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین احمد ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وارک کراؤن کورٹ میں ملزم پر زیادتی، اغوا اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزامات ثابت ہوگئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ماہ سزا سنائے جانے تک احمد ملا خیل کو حراست میں رکھا جائے گا۔ جج کرسٹینا مونٹگمری کے سی نے ریمارکس دیے کہ سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ملک بدر بھی کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں ملوث افراد کی قومیت اور امیگریشن اسٹیٹس بھی سامنے لایا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ برس 22 جولائی کو پیش آیا تھا جس...
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورت میں جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے مقررہ دن کے تحت مختلف افراد نے عمران خان سے ملاقات کی، جن میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی ہدایات کی روشنی میں ایڈوکیٹ سلمان صفدر کو بھی عمران خان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی، جس کے بعد وکیل نے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا...
رقم دو ورنہ جعلی مقدمات اور جعلی پولیس مقابلے میں ڈال دیں گے، راحیل قریشی اور سب انسپکٹر عبدالرشید بھتے کے خلاف متاثرہ شخص وجیہ احمد نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست جمع کرا دی (رپورٹ؍ ایم جے کے)رئیل اسٹیٹ کے مالک سے اے ایس آئی راحیل قریشی نے 5 لاکھ بھتہ طلب کر لیا، رقم دو ورنہ جعلی مقدمات اور جعلی پولیس مقابلے میں ڈال دیں گے، اے ایس آئی راحیل قریشی اور سب انسپیکٹر عبدالرشید، بھتے کے خلاف متاثرہ شخص وجیہ نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست جمع کرا دی۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق اے ایس آئی راحیل قریشی جس کی تعیناتی عزیز بھٹی پولیس ہیڈ کوارٹر...
نجی ٹی وی اور بابر جاوید کی مشترکہ پیش کش ڈرامہ سیریل ’ہمراہی‘ ٹی وی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔ ڈرامہ سیریل ہمراہی جلد ٹی وی اسکرین کی زینت بنے گی، جس کا تجسس، تھرل، ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی شاہکار ڈرامہ سیریل جلد جیو انٹرٹینمنٹ کے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گا، جیو ٹی وی کی میگا سیریل ’ہمراہی‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مختصر وقت میں اس ٹریلر کو 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 7.9 ہزار افراد نے اسے یوٹیوب پر لائک کیا ہے۔ ’ہمراہی‘ کے مرکزی کردار دانش تیمور اور ہر دلعزیز اداکارہ حبہ بخاری کی...
غزہ سٹی(نیوز ڈیسک) غزہ میں خطرناک ترین اور ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال سے تقریباً 3000 فلسطینیوں کے فضا میں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے، ان بموں نے 3000 فلسطینیوں کا نام و نشان تک باقی نہیں چھوڑا۔ رپورٹ کے مطابق تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ فوری طور پر انسانی جسم کو راکھ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھرمو بیرک بموں کا استعمال ایک جنگی جرم ہے، صیہونی ریاست کو یورپ اور امریکا نے بم فراہم کیے، عالمی نظامِ انصاف غزہ کے...
غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم، قطری میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)اسرائیل کے ہولناک جنگی اقدامات میں استعمال ہونے والے امریکی سپلائی شدہ تھرمل اور تھرموبارک ہتھیاروں نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو ایسا نقصان پہنچایا کہ ان کے جسم کے آثار تک باقی نہیں رہے۔ الجزیرہ کی ہوش ربا تحقیقات کے مطابق 2,842 فلسطینی ایسے ہیں جو محض غائب ہو گئے، صرف خون کے دھبے یا چھوٹے ٹکڑے رہ گئے۔ 10 اگست 2024 کی صبح یاسمین مہانی اپنے بیٹے سعد کو تلاش کرتے ہوئے المیہ کی نظارے میں پھنس گئی۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں مسجد میں گئی تو اپنے پیروں تلے...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے۔ پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’انڈس اے آئی ویک 2026‘‘ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ قومی سطح کے اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ’’اے آئی فار ہر‘‘، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔ اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے، جس کے تحت پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے “انڈس اے آئی ویک 2026” کا انعقاد اسلام آباد میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سطح کے اس اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں “اے آئی فار ہر”، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش شامل ہیں۔ ایونٹ کے دوران ماہرین اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے...
میلسی: دوکوٹہ کے تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں جنڈا والے پل پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب شہباز قلندرؒ کے عرس سے واپس آنے والے زائرین کی بس کو پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ لیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے بس میں سوار تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر ان سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسی مقام سے گزرنے والے دیگر مسافر بھی ڈاکوؤں کا نشانہ بنے اور چند ہی منٹوں میں ملزمان واردات کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ مسافروں نے سیکیورٹی...
اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) بیرسٹر سلمان صفدر نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ سلمان صفدر ملاقات کر کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے۔ رپورٹ سپریم کورٹ داخل کرانے تک کچھ نہیں کہوں گا۔ بانی پی ٹی آئی تک پوری رسائی دی گئی۔ دیکھ لیں میں 3 گھنٹے بعد باہر آیا ہوں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس زوم پر آن لائن ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال، اسلام مخالف قوانین کی منظوری، اتحاد اہلسنّت، 28 مارچ یوم تاسیس جمعیت علماء پاکستان اور رکنیت سازی مہم سمیت متعدد اہم مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن بورڈ عالم اسلام اور فلسطینی عوام کے لیے نقصان دہ ہے۔ جب تک فلسطینی عوام اور حماس اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے، جے یو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل حیدرآباد سے قومی کارکنان سہیل میرانی، مہران میرانی، فراز چانڈیو، ہالار چانگ، ثاقب سمیت 11قومی کارکنوں کو مبینہ تشدد کے بعد جیل بدر کیے جانے کے خلاف سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید قومی کارکن منیر ابڑو، اسحاق بھرگڑی، بلال شر، سنی بھٹی، شبیر نوحانی، رحیم کوسو، اسرار سنجرای سمیت 100 سے زائد قیدیوں نے کالا چکر، سفید چکر اور سیکورٹی وارڈز میں جیل بھتہ واپس کیے جانے کے مطالبے پر گزشتہ تین روز سے تاحال بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔اُدھر ان کی حمایت میں گزشتہ روز بھی جئے سندھ تحریک کے چیئرمین سورھیہ سندھی اور امتیاز میرانی کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کیمپ قائم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(خبرایجنسیاں) عدالت عظمیٰ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کرلی۔بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات قریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے اور میڈیا سے باضابطہ گفتگو نہیں کی تاہم مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب تک مکمل رسائی دی گئی، رپورٹ عدالت عظمیٰ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں ، دیکھ لیں 3گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں، خان صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کی تفصیلی رپورٹ...
ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں فائر اور سیفٹی سیمینار سے خطاب کررہے ہیں،آصف سخی،ملک خدا بخش،عمران فاروقی،شرجیل گوپلانی اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کی سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے نشے کی حالت میں شہریوں کو حبسِ بے جا میں رکھنے، وحشیانہ تشدد کرنے اور رقم لوٹنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم افسر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔نیو ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری محمد فراز جیلانی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں حبسِ بے جا میں رکھنے، اغوا، جھگڑا کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور رقم چھیننے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی مقدمہ فراز جیلانی کے مطابق وہ سینٹرل جیل کالونی...
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، دہشتگردوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ملک میں دہشتگردی کرا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردانہ چہرے کو پورے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے، ملک میں ہونیوالی دہشتگردی کرنیوالے بھارتی آلہ کاروں کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، پاک فوج نے ملک کی سلامتی...
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے صدر نے ایران اور امریکا کے ممکنہ تنازع پر کہا کہ ہم خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ کھڑے ہیں اور امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اگر مسلم امت متحد نہ ہوئی تو طاقتور ممالک ایک ایک کرکے سب کو نشانہ بنائیں گے، اس لیے مسلم حکمرانوں کو یکجا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو نہ پہلے تسلیم کیا، نہ اب کیا جائے گا اور نہ آئندہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین جیم خانہ ہال میں جمعیت طلبہ اسلام کے زیرِ اہتمام تربیتی کنونشن میں شرکت کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو...
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قواعد کے تحت اسرائیلی آباد کاروں کے لیے مغربی کنارے میں زمین خریدنا آسان ہو جائے گا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے (الحاق) کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ اور اسپین نے بھی اسرائیلی فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے تازہ اقدامات...
اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر مشاورت کرکے اہم قومی و سیاسی ایشوز پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے صوبائی عاملہ و شوری کا اجلاس 12 فروری کو طلب کرلیا۔ جے یو پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالرف الوانی نے بتایا کہ جے یو پی سندھ کے صدر سید عقیل انجم قادری نے صوبائی عاملہ و شوری کا اجلاس 12 فروری بروز جمعرات دفتر الرحیم شاپنگ سینٹر حیدرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری ہوگی، جبکہ مختلف تنظیمی امور پر مشاورت کرکے اہم قومی و سیاسی ایشوز پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے صوبائی ذمہ...
راولپنڈی:سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کر لی ہے۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی، جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت، سہولیات اور صحت سے متعلق حقائق کا جائزہ لینا تھا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ سلمان صفدر نے جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی گئی، وہ تقریباً تین گھنٹے بعد جیل سے باہر آئے ہیں، جس سے اندازہ...
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے خود بتایا تھا کہ وہ آنکھوں میں باقاعدگی سے ڈراپس ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا جا چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے مسئلے کا سامنا گزشتہ کئی ماہ سے ہے، جس پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک عمران خان کے وکیل سلمان صفدر باہر نہیں آئے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ملاقات ہوئی ہے یا نہیں، سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے...
احتجاج میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ رمضان توقیر، آئی ایس او پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر جواد حسین، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا کرامت حیدری، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر تنویر مہدی و دیگر نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے ظلم کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاج میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ رمضان توقیر، آئی ایس او پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر جواد حسین، شیعہ علماء...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے درمیان شراکت داری کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔وزیر اعظم نے رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ رقمی بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لئے لائسنس کا اجراء پاکستان-کویت تعلقات کے لئے بہت اہم ہے، اس سے پاکستان میں بینکاری کے شعبے کو فروغ ملے گا، سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری کے لئے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہیں، ترقی اور خوشحالی...
فائل فوٹو پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) نے پیکا ایکٹ، کرمنل قوانین، انسداد الیکٹرانک کرائمز اور فیملی کورٹ کے ترامیمی بلز منظور کرلیے۔اجلاس میں ترامیمی بلز کے ساتھ شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کیا گیا ہے، جس کے مطابق کوئی دکاندار ایسے کتاب فروخت نہیں کرے گا، جس پر پلاسٹک کور ہو، خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 50 ہزار اور دہرانے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاجپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹڑ شیری رحمان نے سینیٹ سیشن لائیواسٹریم نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ان غیر ممالک...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمے دار میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے اہم اجلاس میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ مضبوط اور بااعتماد تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر نے محکمے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور میڈیا سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی 41 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔ ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے 1000 رنز مکمل کرچکے ہیں۔آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی۔ اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی...
عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات،ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی، جیل ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا جس کے تحت آج بشری بی بی اور عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کیلیے لوگ آئے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کی وہیں بشری بی بی اور عمران خان کے درمیان بھی ملاقات کرائی گئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سلمان صفدر سے پہلے کرائی گئی۔ روزانہ مستند...
شورکوٹ سٹی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ ترلائی کلاں کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی
ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شورکوٹ جنوبی کے زیر اہتمام سانحہ ترلائی کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی مسجد و امام بارگاہ شریک الحسین سے تحصیل چوک شورکوٹ تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ تحصیل چوک میں...
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی انفرادی رنز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچا دی، جو انہوں نے صرف 41 اننگز میں مکمل کی۔ ???? Well played! Sahibzada Farhan dazzles with 73 off 41 balls with 5 SIXES & 6 FOURS ✨#PAKvUSA | #T20WorldCup | #BackTheBoysInGreen | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/14KSAsf0Mp — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2026 صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے بھی شامل...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف جاری میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ کولمبو میں جاری میچ میں پاکستانی بلے باز نے 1000 رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 41 اننگز میں انجام دیا۔ مزید پڑھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کے خلاف بیٹنگ جاری واضح رہے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
راولپنڈی (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے مقرر کردہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ ملاقات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے تک اس سے زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ تین ساڑھے تین گھنٹے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔اس سے قبل عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ...
سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی، انیل کمار کی غیر سرکاری تحریک کو مسترد کر دیا، جس میں صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شراب فروخت کرنے کی اجازت، مگر کن شرائط پر؟ ایم کیو ایم رکن اسمبلی انیل کمار نے صوبائی اسمبلی میں غیر سرکاری تحریک پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ شراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ معاشرتی و مذہبی حساسیت کو مدنظر رکھا جاسکے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء النجار نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طبقہ محروم ہوجائے گا اور معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑے گا۔...
ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کرلی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سلمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب تک مکمل رسائی دی گئی، پورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں گا۔ نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں تین گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ خان صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔ اس سے قبل سپریم...
امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقف ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔وائٹ ہاس عہدیدار کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں قیامِ امن کے امریکی مقصد کے مطابق ہے، اسی لیے امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت...
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 3گھنٹے تک ملاقات کرنے والے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرمیڈیا سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ختم ہوگئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات قریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ مزید :
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ختم ہوگئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات قریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل ملاقات بانی پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر عمران خان وی نیوز
اسلام آباد: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ان ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کیا گیا ہے۔ 8 ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی خودمختاری مسلط کرنے، غیرقانونی بستیوں...
پاکستان میں عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل طے کرتے ہوئے آج نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی ادارہ جاتی وژن کی عملی تعبیر ہے۔ ڈیش بورڈ کے قیام میں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سال نو کے دوران عدالتی اصلاحات کا اعلان اس کے علاوہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور ملک بھر کی ہائی کورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس نے بھی منصوبے میں قریبی تعاون کیا۔ یہ ڈیش بورڈ عدالتی پالیسی سازی میں شواہد پر مبنی فیصلوں،...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا پر رقمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس کا اجرا پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں اب مزید مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تعلقات کو...
بسنت منانا جرم نہیں، عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا؟ نورین نیازی کا تنقید پر جواب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے حالیہ دنوں میں بسنت کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسان نیازی اور عمران خان جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔ صحافی کے سوال پر کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک طرف حسان نیازی اور عمران خان جیل میں ہیں اور دوسری طرف علیمہ خان کا بیٹا بسنت منا رہا ہے نورین نیازی نے جواب دیا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔ میم،بہت سارے لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ ایک طرف آپ کا بیٹا حسان نیازی جو جیل کی سختیاں برداشت...
راولپنڈی میں این سی سی ڈی آئی اے کی کارروائی کے دوران ٹک ٹاک پر نازیبا مواد وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم فیک آئی ڈی بنا کر خواتین کی عزت کو مجروح کرنے اور واٹس ایپ و ٹک ٹاک کے ذریعے نازیبا ویڈیوز پھیلا کر بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا، جس سے اہم ڈیٹا حاصل ہوا۔ این سی سی ڈی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر— فائل فوٹو عدالتی حکم کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر علیمہ خان سے ملے بغیر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔سپریم کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو بانی کی بیرک تک رسائی دینے کا حکم دیا تھا اور انہیں فرینڈ آف کورٹ مقرر کر دیا تھا۔ بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور سہولتوں سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے لطیف کھوسہ کو بات کرنے سے روک دیا۔ توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ...
وزیراعظم شہبازشریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان 2030 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کریگا، وزیراعظم کا اعلاناسلام آباد پاکستان 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ... ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا ہوگا تاکہ باہمی فائدے کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے کویتی قیادت کے ساتھ...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، جاوید شیخ اور تابش ہاشمی اہم اور منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری بلال عاطف خان نے انجام دی ہے جبکہ کہانی بھی انہی کی تحریر کردہ ہے۔ ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایمانداری کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ...
سٹی42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس کا اجرا پاکستان اور کویت تعلقات میں بہت اہم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں،کویت کا سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا بہت اہم ہے۔ نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کر رہے ہیں۔ Ansa Awais Content Writer
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کے خلاف ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہاں استحکام پیدا ہونے سے اسرائیل کی سلامتی بہتر ہوگی۔وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں امن کے قیام سے متعلق امریکا کے مجموعی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی ایک بیان میں اسرائیلی کابینہ کے مغربی کنارے میں قبضہ بڑھانے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی حیثیت کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرنے سے متعلق دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ تحریری حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو ایک رپورٹ سے آگاہ کیا تاہم عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مذکورہ رپورٹ اس وقت کی ہے جب بانی پی ٹی آئی اٹک جیل میں قید تھے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی حالیہ رہائشی صورتحال سے متعلق نئی رپورٹ طلب کرنا مناسب ہے ۔ سپریم کورٹ نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جیل جا کر عمران خان کی لیونگ کنڈیشن اور دستیاب سہولیات سے متعلق تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ یہ ہدایت عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کی گئی۔ سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے رپورٹ طلب...
—فائل فوٹوز سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور دستیاب سہولتوں سے متعلق تحریری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور دستیاب سہولتوں سے متعلق تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگست 2023ء کے حکم نامے کے تحت جو رپورٹ تھی اس وقت بانئ پی ٹی آئی اٹک جیل...
قابض صیہونی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بارے صحافیوں کے سوال کے جواب میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسروں کو امریکہ کی خارجہ پالیسی کا فیصلہ نہ کرنے دے! اسلام ٹائمز۔ صحافیوں کے ساتھ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے خارجہ پالیسی کے میدان میں تازہ ترین ملکی پیشرفت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آغاز میں، ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اسمعیل بقائی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جو راستہ ہم نے سختیوں اور تلخیوں کے باوجود طے کیا ہے، وہ ایران کی آزادی، ملکی...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ایک اور پروقار اعزاز اپنے نام کرلیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی ہے۔ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں۔ملالہ نے کہا کہ طالبان اپنے ملک کے آدھے حصے کو دبا رہے ہیں، وہ لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں اور...
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔انہوں...
معروف بالی ووڈ اداکار راجپال یادو نے چیک باؤنس کیس میں تہار جیل میں خود کو سرنڈر کرنے سے قبل جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس واجب الادا رقم نہیں ہے۔ اداکار راجپال یادو کا نام چیک باؤنس کیس سے جڑا ہوا ہے۔ انہیں تقریباً 2.5 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں تہار جیل میں خود کو سرنڈر کرنے کا کہا گیا تھا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق اداکار نے حکام کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ایک جذباتی بیان دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو 6 ماہ قید کیوں سنائی گئی؟ انہوں نے کہا کہ ’سر، کیا کروں؟ میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا یہاں ہم سب...
برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
ویب ڈیسک: حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پپارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے پارٹی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں...
راولپنڈی میں سپریم کورٹ کے حکم پر فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گے۔ جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ نے ملاقات کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر آج دوپہر 2 بجے جیل میں ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم اس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ بیرسٹر سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے کمپاؤنڈ تک جائیں گے یا نہیں۔ مزید پڑھیں ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ دیں، سپریم کورٹ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نگران صوبائی وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنل (ر) ابرار اسماعیل سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار بجٹ کو جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر خزانہ گلگت بلتستان کرنل (ر) ابرار اسماعیل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور درکار فنڈز کے معاملے پر گفت و شنید کی گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نگران صوبائی وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنل (ر) ابرار اسماعیل سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار بجٹ کو جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے روات انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں لگی شدید آگ پر 16 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم مسلسل کوششوں سے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد آویزاں کر دی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال طالبان حملے کی خوفناک یاد تازہ کر گیا، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا اسلام کے پیغام کے خلاف ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ طالبان کے غیر اسلامی اقدامات کی مذمت کریں اور انسانی حقوق کی بنیاد پر دباؤ ڈالیں۔ View this post on Instagram A post shared by Malala Yousafzai (@malala)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے جہاں ملتان سلطانز کی فرنچائز نئی ملکیت میں جانے کے بعد نہ صرف ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی بلکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی ولی ٹیک نے ملتان کی ٹیم کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں دس سالہ مدت کے لیے خرید کر اسے پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا ہے جبکہ ٹیم کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے۔ملتان فرنچائز کی نیلامی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ نیلامی کے آغاز پر ٹیم کی بیس پرائس 182 کروڑ...
ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ دیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کے معاملے پر آج بھی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہے گا۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے جاری کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے مغربی کنارے کے استحکام کو ضروری سمجھتی ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو...
سڈنی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے، جہاں فلسطین کے حق میں نعرے لگائے گئے اور تقاریر کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورے کے خلاف ہونے والا احتجاج پیر کے روز تشدد کا رخ اختیار کر گیا، جس کے بعد سڈنی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں والا اسپرے استعمال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا چار روزہ دورہ آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھا، خاص طور پر دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے...
اسرائیلی صدر کا دورہ آسٹریلیا، سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز آسٹریلیا میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورے کے خلاف ہونے والا احتجاج پیر کے روز تشدد کا رخ اختیار کر گیا، جس کے بعد سڈنی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں والا اسپرے استعمال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا چار روزہ دورہ آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھا، خاص طور پر دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر حنوکہ کی تقریب کے دوران...
آسٹریلیا میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورے کے خلاف ہونے والا احتجاج پیر کے روز تشدد کا رخ اختیار کر گیا، جس کے بعد سڈنی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں والا اسپرے استعمال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا چار روزہ دورہ آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھا، خاص طور پر دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد۔ تاہم ان کے دورے پر سڈنی اور میلبورن میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ سڈنی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں...