پی ایس ایل: ملتان ٹیم کے نئے مالکان کا نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے جہاں ملتان سلطانز کی فرنچائز نئی ملکیت میں جانے کے بعد نہ صرف ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی بلکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی ولی ٹیک نے ملتان کی ٹیم کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں دس سالہ مدت کے لیے خرید کر اسے پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا ہے جبکہ ٹیم کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے۔
ملتان فرنچائز کی نیلامی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ نیلامی کے آغاز پر ٹیم کی بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم سخت مقابلے کے بعد بولی کی رقم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور بالآخر ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی دے کر فرنچائز اپنے نام کرلی۔ اس معاہدے کے تحت ٹیم آئندہ دس برس تک ولی ٹیک کی ملکیت رہے گی۔
نیلامی مکمل ہونے کے بعد ولی ٹیک کی انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فرنچائز کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے راولپنڈی رکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک نئے وژن اور شناخت کے ساتھ پی ایس ایل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور شائقین کو بہترین کرکٹ تفریح فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی ٹیک کو فرنچائز حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملتان سلطانز کے تصور کو عملی شکل دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام بڈرز نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس پر پی سی بی ان کا شکر گزار ہے، گزشتہ کئی ماہ سے اس نیلامی کے لیے انتھک محنت جاری تھی اور کوشش یہی تھی کہ ٹیم کی قدر و قیمت کو زیادہ سے زیادہ سطح تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم بھی مسلسل رابطے میں تھے اور اس عمل کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے، بعض حلقے یہ تاثر دے رہے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب روپے سے آگے نہیں بڑھے گی، مگر نیلامی کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ منظم منصوبہ بندی اور سنجیدہ کاوشوں سے بڑے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے جس خواب کی بنیاد رکھی تھی آج اس کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی شرکت سے پی ایس ایل کا معیار مزید بلند ہوگا۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیگ کو محض پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا کا ایک بڑا کرکٹ ایونٹ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
ٹیم کے نام کی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں ملتان سے گہری وابستگی ہے اور جیسے ہی نام تبدیل کرنے کا اعلان ہوا دل کچھ اداس ہو گیا کیونکہ ملتان سلطانز ایک مضبوط اور پہچانا جانے والا برانڈ بن چکا تھا، سلمان نصیر اور ان کی ٹیم نے اس برانڈ کو کھڑا کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے اور اس حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے دس سالہ ملکیتی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز پی ایس ایل کرتے ہوئے تبدیل کر ولی ٹیک کے لیے کہ ٹیم کے بعد
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن