سندھ اسمبلی نے انیل کمار کی شراب پر پابندی کی تحریک کیوں مسترد کی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی، انیل کمار کی غیر سرکاری تحریک کو مسترد کر دیا، جس میں صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شراب فروخت کرنے کی اجازت، مگر کن شرائط پر؟
ایم کیو ایم رکن اسمبلی انیل کمار نے صوبائی اسمبلی میں غیر سرکاری تحریک پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ شراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ معاشرتی و مذہبی حساسیت کو مدنظر رکھا جاسکے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء النجار نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طبقہ محروم ہوجائے گا اور معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: شادی کی تقریبات میں فحش مجرے کرانے کے خلاف قرارداد پیش
سندھ اسمبلی نے انیل کمار کی یہ غیر سرکاری تحریک مسترد کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پابندی پاکستان رکن سندھ اسمبلی شراب ضیالنجار وزیرداخلہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پابندی پاکستان رکن سندھ اسمبلی ضیالنجار وزیرداخلہ سندھ اسمبلی انیل کمار
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔