وفاقی وزیر احسن اقبال سے نگران وزیر خزانہ گلگت بلتستان ابرار اسماعیل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نگران صوبائی وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنل (ر) ابرار اسماعیل سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار بجٹ کو جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر خزانہ گلگت بلتستان کرنل (ر) ابرار اسماعیل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور درکار فنڈز کے معاملے پر گفت و شنید کی گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نگران صوبائی وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنل (ر) ابرار اسماعیل سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار بجٹ کو جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاور سیکٹر کے پراجیکٹس کو اولین ترجیح دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے فیڈرل پی ایس ڈی پی پراجکٹس کو جلد منظور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابرار اسماعیل گلگت بلتستان وفاقی وزیر احسن اقبال
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔