فرینڈ آف دی کورٹ ایڈووکیٹ سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
راولپنڈی:سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کر لی ہے۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی، جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت، سہولیات اور صحت سے متعلق حقائق کا جائزہ لینا تھا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ سلمان صفدر نے جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی گئی، وہ تقریباً تین گھنٹے بعد جیل سے باہر آئے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملاقات تفصیلی نوعیت کی تھی۔
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ انہیں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے ،پورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے سے پہلے میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،عمران خان کی صحت ٹھیک ہے اور اس حوالے سے کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی تھی جو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے بعد عدالتِ عظمیٰ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو بطور فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کی حالت، سہولیات اور دیگر معاملات کا خود جائزہ لیں اور اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو بطور فرینڈ آف دی کورٹ اڈیالہ جیل جانے اور بانی پی ٹی آئی کی بیرک تک رسائی دی جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، ملاقاتوں اور مجموعی حالات کا جائزہ لے کر مقررہ وقت کے اندر تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔
عدالتِ عظمیٰ نے اس کیس کی مزید سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی ہے، جس کے دوران فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ اڈیالہ جیل جیل میں
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎