سپریم کورٹ نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا اجرا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کردیا،سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔اعلامیہ کے مطابق نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی وژن کی تکمیل ہے،ڈیش بورڈ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا،منصوبہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس کے اشتراک سے مکمل ہوا،

ڈیش بورڈ کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی پالیسی سازی اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے، تقریبِ میں چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس محمد علی مظہر اور سپریم کورٹ کے معزز ججز نے شرکت کی،وفاقی آئینی عدالت کے ججز اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز بھی تقریب میں شریک ہوئے،جسٹس محمد علی مظہر نے ڈیش بورڈ کے ارتقائی سفر اور نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی،ڈیش بورڈ ریئل ٹائم عدالتی ڈیٹا کو ایک مربوط اینالیٹکس فریم ورک میں یکجا کرتا ہے،

پلیٹ فارم اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بناتا ہے،سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی نے گورننس میں ٹیکنالوجی کے کردار پر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ڈیش بورڈ کا لائیو ڈیمونسٹریشن بھی پیش کیا گیاڈیش بورڈ شفافیت، پیش گوئی اور عدالتی کارکردگی کی نگرانی کو بہتر بنائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو انٹرنیشل آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کھاریاں میں اختتام پذیر،فیلڈ مارشل کی شرکت امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی شیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا