عمران خان نے آنکھوں میں ڈراپس ڈالنا شروع کر دیے، عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے خود بتایا تھا کہ وہ آنکھوں میں باقاعدگی سے ڈراپس ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا جا چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے مسئلے کا سامنا گزشتہ کئی ماہ سے ہے، جس پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک عمران خان کے وکیل سلمان صفدر باہر نہیں آئے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ملاقات ہوئی ہے یا نہیں، سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں، اس لیے انہوں نے زیادہ سوال نہیں کیے کیونکہ وکیل کو سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی پیش کرنی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال اگست میں بتایا تھا کہ ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ جیل میں ہونے والے ٹرائل کے دوران بھی جب ان سے صحت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ آنکھوں میں ڈراپس استعمال کر رہے ہیں اور نظر کی کمزوری کے باعث عینک کا نمبر بھی تبدیل کروایا ہے، یہ مسئلہ وقتی نہیں بلکہ مسلسل سامنے آ رہا ہے، جس کا مکمل اور تفصیلی معائنہ ضروری ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی عام فرد کو صحت کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بہترین ڈاکٹر سے علاج کرواتا ہے، تو پھر بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں رکاوٹ کیوں ڈالی جا رہی ہے۔ علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا علاج آنکھوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں کسی مستند ماہر کو بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کی اجازت دی جائے تاکہ تمام شکوک و شبہات ختم ہو سکیں، یہ معاملہ سیاست سے بالاتر ہو کر ایک انسانی اور طبی مسئلہ ہے، جس پر فوری اور سنجیدہ توجہ دی جانی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بانی پی ٹی آئی علیمہ خان تھا کہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
ویب ڈیسک :وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اب پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پی ایس ڈی پی اور بجٹ مذاکرات ابھی جاری ہیں جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانا تھی۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کی شرکت متوقع تھی، وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کے اضافے پر آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا، مختلف مالیاتی اقدامات کے ذریعے200 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی جائے گی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
قومی اقتصادی کونسل میں 4715 ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126کے بجائے 1326 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں صوبوں کیلئے 3138 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل میں پنجاب کا 1450 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، سندھ کیلئے 816، خیبرپختونخوا کیلئے 564 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، بلوچستان کیلئے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ