راولپنڈی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ 16 گھنٹے بعد قابو میں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی کے روات انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں لگی شدید آگ پر 16 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم مسلسل کوششوں سے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔
دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق بروقت ریسکیو ٹیمیں روانہ کیے جانے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔