کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے صدر نے ایران اور امریکا کے ممکنہ تنازع پر کہا کہ ہم خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ کھڑے ہیں اور امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اگر مسلم امت متحد نہ ہوئی تو طاقتور ممالک ایک ایک کرکے سب کو نشانہ بنائیں گے، اس لیے مسلم حکمرانوں کو یکجا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو نہ پہلے تسلیم کیا، نہ اب کیا جائے گا اور نہ آئندہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین جیم خانہ ہال میں جمعیت طلبہ اسلام کے زیرِ اہتمام تربیتی کنونشن میں شرکت کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ امریکا کو ڈھائی سال تک فلسطین میں معصوم بچوں کی لاشیں اور ان کے چیتھڑے نظر نہیں آئے، اور اب امن بورڈ کے نام پر غزہ اور فلسطین پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کو بائی پاس کرکے کی جانے والی کسی رائے کو تسلیم نہیں کرے گا، اسرائیل کو نہ پہلے تسلیم کیا، نہ اب کیا جائے گا اور نہ آئندہ کیا جائے گا، کیونکہ یہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں اور پاکستان کی روح کے خلاف ہے۔ ایران اور امریکا کے ممکنہ تنازع پر انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اگر مسلم امت متحد نہ ہوئی تو طاقتور ممالک ایک ایک کرکے سب کو نشانہ بنائیں گے، اس لیے مسلم حکمرانوں کو یکجا ہونا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راشد محمود سومرو کیا جائے گا

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم