data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا سے تعلق رکھنے والے سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیران کن کارنامہ انجام دے دیا اور ٹھوڑی پر طویل ترین مدت تک کرسی کا توازن قائم رکھنے کا عالمی اعزاز دوبارہ اپنے نام کر لیا۔ اس منفرد چیلنج میں انہوں نے 1 گھنٹہ اور 20 منٹ تک بغیر رکے کرسی کو ٹھوڑی پر متوازن رکھا، جس کے ساتھ ہی وہ اپنا کھویا ہوا ٹائٹل واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی کئی عجیب و غریب عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن برقرار رکھ کر بھی نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک ٹھوڑی پر کرسی متوازن رکھنے کا اعزاز رکھتے تھے، تاہم ایک اور بیلنس ایکسپرٹ نے 1 گھنٹہ اور 19 منٹ تک یہ توازن برقرار رکھ کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا تھا، جس کے بعد ڈیوڈ رش نے دوبارہ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈیوڈ رش نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے خصوصی طور پر گردن اور جبڑے کی برداشت بڑھانے کے لیے سخت تربیت کر رہے تھے، یہ چیلنج جسمانی طور پر نہایت تکلیف دہ ثابت ہوا کیونکہ اس دوران جبڑے، گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے پر مسلسل دباؤ برقرار رہتا ہے اور ایک لمحے کے لیے بھی آرام میسر نہیں ہوتا، اس عمل میں ہر گزرتا ہوا سیکنڈ مکمل توجہ اور غیر معمولی کنٹرول کا تقاضا کرتا ہے۔

ڈیوڈ رش نے کہا کہ کرسی کو ٹھوڑی پر ایک مقررہ پوزیشن میں برقرار رکھنا بظاہر آسان دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقت میں یہ انتہائی کٹھن آزمائش ہے، جس میں معمولی سی لغزش بھی پوری کوشش کو ضائع کر سکتی ہے، انہوں نے ذہنی یکسوئی اور جسمانی طاقت کو یکجا کر کے یہ ہدف حاصل کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کارنامے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی ڈیوڈ رش ایک بار پھر اس منفرد عالمی اعزاز کے حق دار قرار پائے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت کا ثبوت ہے بلکہ غیر معمولی انسانی صلاحیتوں کی ایک شاندار مثال بھی ہے، جو دنیا بھر کے افراد کے لیے حیرت اور ترغیب کا باعث بن رہی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیوڈ رش نے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے