اپنے ایک بیان میں لوفت ہانزا کا کہنا تھا کہ ہمارے اس فیصلے میں اطالوی ایئرلائن ITA، ڈچ ایئرلائن KLM اور فرانسوی ایئرلائن، ایئر فرانس ہمارے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ٹیلی‌وژن نے تصدیق کی کہ جرمن ایئرلائن "لوفت ہانزا" نے سیکورٹی کی صورت حال کے پیشِ نظر 28 فروری تک فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے لئے اپنی رات کی پروازیں معطل کر دیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی مذکورہ ایئرلائن نے "تل ابیب" کے لئے رات کو آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی تھیں، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے سفری منصوبے تبدیل کرنے یا متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھایا گیا۔ لوفت ہانزا کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے اس فیصلے میں اطالوی ایئرلائن ITA، ڈچ ایئرلائن KLM اور فرانسوی ایئرلائن، ایئر فرانس ہمارے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم