امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقف ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔وائٹ ہاس عہدیدار کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں قیامِ امن کے امریکی مقصد کے مطابق ہے، اسی لیے امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کی بات کی گئی۔برطانوی بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوگا۔ برطانیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے فیصلے فوری طور پر واپس لے۔

ادھر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے خطرناک اقدامات سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔مسلم ممالک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور حالیہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف شیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق صدر زرداری کا ازبک صدر کی دعوت کا خیرمقدم، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور این آئی سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کی کامیاب مثال بن گیا، ڈنمارک کی سفیر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل