—فائل فوٹوز

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور دستیاب سہولتوں سے متعلق تحریری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور دستیاب سہولتوں سے متعلق تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگست 2023ء کے حکم نامے کے تحت جو رپورٹ تھی اس وقت بانئ پی ٹی آئی اٹک جیل میں تھے، اس لیے موجودہ لِونگ کنڈیشن پر رپورٹ منگوانا مناسب ہے۔

سپریم کورٹ: بانئ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔

 عدالت نے ہدایت کی کہ سلمان صفدر بطور فرینڈ آف دی کورٹ اڈیالہ جیل جائیں اور انہیں بانئ پی ٹی آئی کی بیرک تک رسائی دی جائے تاکہ وہ تحریری جواب دے سکیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کل تک تحریری رپورٹ جمع کرائی جائے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے لطیف کھوسہ کو بات کرنے سے روک دیا۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 24 اگست 2023ء کے حکم نامے کی روشنی میں تحریری جواب چیمبر میں جمع کرا دیا گیا تھا۔

ان کے مطابق بانئ پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں تھے جب آرڈر دیا گیا تھا اور 28 اگست 2023ء کو تحریری رپورٹ جمع کرا دی گئی تھی، جس کے ساتھ 5 تا 18 اگست کی میڈیکل رپورٹ بھی شامل تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 24 اگست 2023ء کے حکم نامے کے بعد کوئی ایسا آرڈر ریکارڈ پر نہیں جس پر سپریم کورٹ نے اظہارِ اطمینان کیا ہو۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی کی تحریری رپورٹ جمع سپریم کورٹ اگست 2023ء جیل میں

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق