امریکاو اسرائیل سے بڑھتی قربت ملکی سالمیت کیلیے خطرہ ہے، ابوالخیر زبیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس زوم پر آن لائن ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال، اسلام مخالف قوانین کی منظوری، اتحاد اہلسنّت، 28 مارچ یوم تاسیس جمعیت علماء پاکستان اور رکنیت سازی مہم سمیت متعدد اہم مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن بورڈ عالم اسلام اور فلسطینی عوام کے لیے نقصان دہ ہے۔ جب تک فلسطینی عوام اور حماس اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے، جے یو پی غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف امن کی باتیں ہو رہی ہیں، تو دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل ایران کوجنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی ظلم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، جس کے بارے میں عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کردار ادا کرے۔پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ اسلام آباد میں حالیہ دھماکہ کے پی کے اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے امنی نے عالمی منظرنامے کو متاثر کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں اس وقت مسلم حکمراں متحد ہوں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا تاکہ ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ 25 کروڑ عوام کے ارمانوں کا خون کرتے ہوئے امریکا کی حمایت اور اسرائیل سے محبت کی پینگیں بڑھانے میں لگے ہیں جبکہ ملک کی سالمیت خطرے میں ہے، اسلام دشمن طاغوتی قوتیں ملک میں انتشاراور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں،ملک میں علیحدگی کی باتیں ہو رہی ہیں، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر زبیر نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے خلاف شریعت قوانین منظور کیے ہیں، جن میں 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی اور حقوق نسواں بل شامل ہیں۔ ان کو فوری واپس لیا جائے ان کا کہنا تھا کہ شراب خانوں کی اجازت دی جا رہی ہے اور فحاشی، بے حیائی اور عریانی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔