شام میں تباہ کن سیلاب، پاکستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستان نے شام کے شمال مغربی علاقوں ادلب اور لاتاکیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے اور متاثرہ افراد کے ساتھ دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں نئے سال کی شام تیز ہواؤں کی نذر، سیلاب کے 200 سے زائد الرٹ جاری
یاد رہے کہ شام میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 3 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 بچے اور ایک رضاکار شامل ہے، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے۔ طغیانی کے باعث دو بچے بہہ گئے جن کی لاشیں بعد میں برآمد ہوئیں، تاہم ایک بچہ اور ایک نوجوان محفوظ رہے۔
????PR No.
Pakistan Offers Condolences Following Devastating Floods in Syria https://t.co/R6yvJBwf3W
????⬇️ pic.twitter.com/FnHQxEy7IX
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 10, 2026
سیلاب کے باعث لاتاکیا کے علاقے شیخ حسن میں تقریباً 30 گھر اور ادلب میں 47 گھر ڈوب گئے، جبکہ 650 سے زائد فیملیوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 1,300 سے زائد خاندانوں کے مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں متعدد عبوری پناہ گاہیں قائم کی گئیں اور ہسپتالوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی معیشت کی بحالی: سعودی عرب کا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان
شامی ایمرجنسی ٹیمیں، سول ڈیفنس اور رضاکار متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ تیز پانی اور بند سڑکوں کے باوجود تلاش اور بچاؤ کے عمل میں شدت برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 5 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے خانہ جنگی کے دنوں سے لے کر اب تک تقریبا 7 ملین شامی شہری ملک کے اندر نقل مکانی ہر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 14 لاکھ ملک کے شمال مغربی اور شمال مشرقی حصوں میں کیمپوں میں مقیم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اظہار افسوس پاکستان سیلاب شام
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار افسوس پاکستان سیلاب
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔