سیٹلائٹ امیجز اور اوپن سورس ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی میزائل پاور کے خوف سے امریکہ نے ایران کے اردگرد کے علاقوں میں اپنے 6 تھاڈ (THAAD) اینٹی میزائل سسٹم تعینات کر رکھے ہیں اسلام ٹائمز۔ تجارتی سیٹلائٹ تصاویر، پرواز کے اعداد و شمار، مقامی رپورٹس اور لاجسٹک پیٹرن کے تجزیئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے ارد گرد تھاڈ (THAAD) میزائل دفاعی نظام کے منفرد دائرے کھینچنے میں مصروف ہے۔ اوسینٹ (Osinnet) کے مطابق، کل 7 آپریشنل تھاڈ سسٹمز میں سے، کم از کم 6 اس وقت مقبوضہ فلسطینی علاقوں، اردن اور خلیج فارس میں تعینات ہو چکے ہیں جبکہ یہ گھنا دفاعی انتظام و انصرام، ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ منظر کے مدنظر؛ دفاعی ڈیٹرنس کے تحت امریکہ کی وسیع تیاریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ 
  جنوبی اور وسطی اسرائیل میں میزائل دفاعی مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر اور مخصوص تھاڈ لانچروں نیز AN/TPY-2 ریڈاروں کا مشاہدہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکہ نے، خاص طور پر ایران کی سمت سے لانگ رینج بیلسٹک میزائل کے خطرات کو روکنے کے لئے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 2 تھاڈ سسٹم تعینات کر رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں، سیٹلائٹ تصاویر اور C-17 اور C-5 جیسی بھاری ٹرانسپورٹ پروازوں میں اضافہ بھی اردن میں تھاڈ کی نئی تعیناتی کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ یہ نئی تعیناتی اردن کو اسرائیل اور خلیج فارس کے درمیان امریکی میزائل ڈیفنس کا درمیانی لنک بناتی ہے کہ جو حملہ آور میزائلوں کو روکنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

اسی طرح تھاڈ سے مطابقت رکھنے والے لانچروں اور ریڈاروں کی سیٹلائٹ تصاویر نیز ان تصاویر کی سابقہ ​​معلوم تعیناتیوں کے ساتھ مطابقت سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ نے 3 تھاڈ سسٹم ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خطے میں مشترکہ امریکی اڈوں میں سے ایک پر بھی، ایک نئے مقام پر، نصب کر رکھے ہیں۔  امریکی فوج کے پاس مبینہ طور پر کل 7 آپریشنل تھاڈ سسٹمز موجود ہیں جبکہ ایک نیا سسٹم بھی حال ہی میں بنایا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ وہ آپریشنل ہوا ہے یا نہیں، جبکہ ان تھاڈ سسٹمز میں سے 6 کی شناخت مغربی ایشیائی علاقے میں ہوئی ہے جن میں سے 2 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اور 1 اردن میں جبکہ 3 خلیج فارس میں نصب ہیں۔ 

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ایک جغرافیائی علاقے میں امریکہ کی جانب سے تھاڈ کی کل آپریشنل صلاحیت کا 85 فیصد ارتکاز، نہ صرف ایک غیر معمولی نمونہ ہے بلکہ یہ ایک بہت ہی اہم "اسٹریٹجک ترجیح" کی نشاندہی بھی کرتا ہے، جبکہ اس کا مطلب حتمی طور پر "جارحانہ حکمت عملی کا وجود" نہیں۔ تجزیہ کار اس صورتحال کے لئے 3 مختلف منظرناموں پر غور کرتے ہیں جن میں سے پہلا؛ دفاعی توجہ، دوسرا؛ جاری صورتحال کے حوالے سے تیاری اور تیسرا؛ سیاسی و فوجی ڈیٹرنس کا پیغام ہے۔

اس بارے اوسنٹ کے ڈیٹا پر مبنی تجزیہ قابل ذکر ہے کہ جو اوپن سورس ہے اور اس میں خفیہ معلومات شامل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان سسٹمز کی عارضی یا گردشی منتقلی مستقبل میں بھی رونما ہو سکتی ہے جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، نیز کچھ سائٹس اوورلیپ ہو سکتی ہیں یا انہیں دوسرے سسٹمز کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیٹلائٹ تصاویر تھاڈ سسٹمز کی نشاندہی تھاڈ سسٹم کرتا ہے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب  ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش