خیبرپختونخوا حکومت کا کم آمدنی والے خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری آج ملنے کی توقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس کے لیے جاری ایجنڈے میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل “ٹانک ٹو” کے قیام کی منظوری بھی شامل کرلی گئی ہے جبکہ مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور حلقہ بندی کے شیڈول میں توسیع کی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
اجلاس کیلیے 30 رکنی ایجںڈا جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے رمضان سپورٹ پیکج 2026 کی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ قرآن بورڈ کی ازسرنو تشکیل نو کی منظوری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔
نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ لیویز شہداء کے لواحقین کیلئے 385 ملین روپے اضافی گرانٹ کی منظوری، جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیںکراچی میں رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی روکنے کیلیے بڑے فیصلے
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری
ضلع ٹانک میں نئی تحصیل ’’ٹانک ٹو‘‘ کے قیام، خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں جبکہ ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹس ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ازسرنو تشکیل ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈی آئی خان کیلئے 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ روپے اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
صوبے میں طبی علاج کیلیے 9 کیسز میں مالی معاونت کی منظوری، نوشہرہ میں کیٹگری ڈی اسپتال کی اپ گریڈیشن منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری، ایبٹ آباد میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگی کیلئے زمین منتقلی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں آن لائن تعلیم (ٹیلی تعلیم) پائلٹ منصوبے کی لاگت بڑھانے کی تجویز، صوبے کے 958 ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں آئی ٹی لیبز فعال بنانے کا منصوبہ، اقتصادی زونز میں قائم صنعتوں کیلئے اربن پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کی تجویزایجنڈے میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ الیکٹرک بس ڈپو کی تعمیر کیلئے سرکاری زمین منتقل کرنے کی منظوری کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا جبکہ ترکی میں کنگ آف کنگز کک باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے 15 لاکھ روپے مالی معاونت کی درخواست بھی زیر غور لائی جائے گیْ
خیبرپختونخوا کالاش میرج بل 2025 ، ہندو میرج (خیبرپختونخوا) ترمیمی بل 2025 کو ابھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی تعمیر کا منصوبہ، مردان میں قبرستان کیلئے زمین کے حصول کی ادائیگی، مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر غور، حد بند، ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس میں کنٹریکٹر کی جانب سے پرفارمنس گارنٹی نہ دینے کا معاملہ، خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی 2026 تا 2030 کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا معاملہ کی منظوری جائے گا گیا ہے
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔