سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل واوڈا نے کہا کہ اتحاد کی ضرورت ہے، جنگیں جیتی جاتی ہیں تو فوج جیتی ہے، ہماری فوج نے جنگ جیتی بھی ہے، قوم اختلافات ختم کرکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، آپ اس پر سیاست کریں گے تو اس سے دشمن کی پراکیسز کی مدد کریں گے، آج آپ پھر اختلافات دکھا رہے ہیں، یہ وقت اتحاد کا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پروگرام منسوخ کیا، پنجاب حکومت نے ایک دن کا سوگ منایا، تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ ہڑتال منسوخ کرکے اچھا تاثر دے گی، تحریک انصاف کی ہڑتال ہوگئی مگر کسی کو پتا ہی نہیں تھا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں وہ تو اگلے اتوار کو بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف والے سنجیدہ ہی نہیں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان