اسلام ٹائمز: پریس کلب پاراچنار کے سامنے ہونے والے احتجاجی جلسے میں تحریک حسینی کے رہنماوں اور کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسہ سے انور غگ کے ماہر حسین، پی ٹی آئی کے سید نجات حسین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما مولانا سید سرفراز علی شاہ، منیجر محمد حبیب، تحریک حسینی کے صدر ماسٹر حاجی یونس علی اور ممبر قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسلام آباد ترلائی دھماکہ کی شدید مذمت کی۔ اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگیوں کو ہدف تنقید بنایا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کی جانب سے 8 فروری کو سانحہ ترلائی اسلام آباد کے حوالے سے پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے شہدائے ترالائی کی تصاویر اور جارح قوتوں سے نفرت کے اظہار پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پریس کلب پاراچنار کے سامنے ہونے والے احتجاجی جلسے کے لئے سٹیج اور اسکے سامنے سینکڑوں کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ جلسے میں تحریک حسینی کے رہنماوں اور کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسہ سے انور غگ کے ماہر حسین، پی ٹی آئی کے سید نجات حسین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما مولانا سید سرفراز علی شاہ، منیجر محمد حبیب، تحریک حسینی کے صدر ماسٹر حاجی یونس علی اور ممبر قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسلام آباد ترلائی دھماکہ کی شدید مذمت کی۔ اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگیوں کو ہدف تنقید بنایا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے 8 فروری کے حوالے سے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ حالات کی تمام تر ذمہ داری فارم 47 کے تحت برسر اقتدار آنے والی نااہل حکومت ہے۔

تحریک حسینی کے صدر ماسٹر یونس علی نے کہا کہ قرآن مجید کی روسے کسی ایک مومن کے قتل کی سزا جہنم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا، کہ خود کش تو اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اب اسکے گھر والوں اور تمام متعلقین کو فورا گرفتار کرے، اور ان سے معلومات کرے کہ کن لوگوں کےساتھ انکے مراسم اور تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے اور کرانے والوں کی سزا اور ابدی جہنم میں تو کوئی شک ہی نہیں۔ تاہم افسوس ان نام نہاد مسلمانوں پر ہے، جنکے پیش نظر اسلام تو درکنار انسانیت کا بھی ذرا برابر خیال و خاطر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر لگے انسانیت سوز پوسٹوں اور کمنٹس پر بہت دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان پوسٹس سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ حملہ آوروں کے حامی اور ملک و انسانیت کے دشمن ہیں۔ صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد پر فورا ہاتھ ڈال کر انہیں قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہوسکے۔ صدر تحریک حسینی نے کہا کہ ہمارا تنظیمی موقف اور منشور یہ ہے کہ ہر ظلم کے خلاف خود آواز بلند کریں۔ یا اگر کوئی دوسرا ہم سے سبقت لیں تو انکی آواز میں اپنی آواز ملاکر احتجاج کریں۔ چنانچہ ظلم کے خلاف اٹھنے والوں قد و کاتھ اور مقام نہیں دیکھا جائے گا۔ ایک عام مزدور اگر پرامن احتجاج کرتا ہے۔ تو ہم انکے ساتھ ہونگے۔ پاراچنار کے بند راستوں کے حوالے سے انہوں نے وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے پیش کردہ موقف کو دھراتے ہوئے کہا کہ دیگر علاقوں کے لوگ حکومت سے سکول، ہسپتال، اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جبکہ ہمیں راستوں کے مسئلے میں اتنا الجھایا گیا ہے، کہ ہم صرف یہی مطالبات دھراتے ہیں کہ راستے کا ٹائم بڑھائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ راستوں میں کیا خطرہ ہے۔ جس وقت جہاں کہیں کوئی خطرہ لاحق ہوا، اسی وقت ضروری کاروائی تک راستے کو بیشک بند کیا جائے۔ اور کلیئر ہونے کے بعد وہ راستہ پھر سے فوری طور پر کھل دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری طرح ایک عام شخص کو روزانہ درجنوں کالز صرف اس بارے میں آتے ہیں، کہ میرے ساتھ مریض ہے یا لاش ہے، راستہ بند ہے، ہمارے لئے کچھ کریں۔ متعلقہ اداروں نے ہمیں یہاں تک ذلیل کیا ہوا ہے، کہ بنیادی ضروریات کا مطالبہ کرنے کی بجائے ہم ان سے 10 منٹ کیلئے راستہ کھولنے کا سوال کرتے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ تحریک حسینی کے پاراچنار کے اسلام آباد کے سامنے پریس کلب

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں