کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے کنٹرول کرنے  اور مناسب قیمت پر اشیاء کی دستیابی کے اقدامات کے لئے اہم اور ضروری فیصلے کئے ہیں۔

پیر کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید نے اجلاس کے شرکا کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا کمشنر کو بتایا گیا کہ گراں فروشوں کے خلاف یکم جنوری سے 31 جنوری کے دوران 79 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھ ہزار 445 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں  جبکہ 12سو 65 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، مہم میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 93, دکانیں سربمہر کی گئیں۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب  قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی قیمتیں مناسب مقرر کر نے وافر مقدار میں فراہم کرنے کا نظام موثر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

رمضان المبارک: دنیا کے کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور کہاں سب سے چھوٹے ہوں گے؟

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

فیصلہ کیا گیا کہ  تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں اس سلسلہ میں موثر اور مربوط کوششیں کریں گے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں چیک کریں گے یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو سبزی منڈی میں مقرر ہوئے والی سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتیں چیک کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو گرفت میں لانے کے لئے متحرک کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری نرخوں کے نفاز کی کوششوں میں عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران سے و ضاحت طلب کی جائے گی ۔پر اشیاء کی دستیابی کی کو اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایتی مرا کز قائم کئے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی اہم اور بڑی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار اور ماڈل مارکیٹ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ شہر میں قائم بچت بازاروں میں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے سپر اسٹورز میں مناسب قیمت پر اور معیاری اشیاء کے رمضان پیکیج کاونٹرز قائم کئے جائیں گے، رمضان پیکیج کی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نگرانی کریں گے اور اس کے لئے خصوصی عملہ متعین کیا جائے گا۔

ڈپٹی  کمشنرز نے اپنے  اپنے اضلاع میں موجود  سپر اسٹورز کی تفصیلات اور ان میں رمضان پیکیج کاونٹرز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک اجلاس میں اشیاء کی جائے گا کریں گے کے لئے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی