سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔سماعت کے دوران جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر تشکیل دیے گئے بینچ کے روبرو کیس کو دوبارہ سنا جائے گا۔دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی جبکہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئیں۔سپریم کورٹ نے 9 مئی لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دیا۔عدالت نے سائفر کیس اور 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز کی سماعت کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ ملک میں عدالتی نظام کی ایک بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن کیسز میں عمران خان کو ریلیف ملا، حکومت نے ان تمام مقدمات میں اپیلیں دائر کر دیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سائفر کیس پاکستان کا مہنگا ترین ٹرائل تھا، جس کا انجام سب کے سامنے ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے تمام لائیو کیسز اس وقت التواء کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی سپریم کورٹ آف پاکستان آئے، عدالت عظمیٰ سے ہمیشہ ریلیف ملا تاہم اس کے باوجود ان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے اور کیسز کو مقرر ہی نہیں کیا جا رہا۔وکیل سلمان صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ایک عدالتی فورم پر انصاف نہ ملے تو اس فورم کو بائی پاس کر کے اعلیٰ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل گراؤنڈ کو آج تک عدالت میں بنیاد نہیں بنایا گیا اور نہ ہی میڈیکل بنیاد پر ضمانت مانگی گئی ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق لاعلم رکھا جائے۔سلمان صفدر نے امید ظاہر کی کہ (آج) منگل تک ان کی ملاقات ہو جائیگی اور کہا کہ پچھلی ملاقات بھی چیف جسٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے اور سردیوں کے خاتمے اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ان کی ضمانتوں کے کیسز مقرر کیے جائیں۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس وقت تقریباً 50 کیسز زندہ ہیں اور سپریم کورٹ میں وہ تمام مقدمات موجود تھے جن میں حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملزم کو آنکھ کا تارا نہ بنایا جائے بلکہ سب کو برابری کی سطح پر رکھا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کے بانی پی ٹی ا ئی کی کیلئے ملتوی سپریم کورٹ کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے کی ضمانت

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری