کراچی کی سیشن عدالت نے شعائرِ اسلام کی بے حرمتی کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ

شعائرِ اسلام کی بے حرمتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت سیشن عدالت کراچی وسطی میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع

عبوری ضمانت پر رہا ملزم رجب بٹ مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے۔

جس پر وکیلِ مدعی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ساڑھے 8 بجے کا وقت دیا تھا لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے۔

کراچی: سٹی کورٹ پیشی کے موقع پر رجب بٹ کو سندھ پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم۔
آپ کی مدعی مقدمہ ریاض سولنگی سے صلح ہوگئی ہے رجب بٹ سے سوال
میری نا کسی سے لڑائی ہے نا صلح ہے ،رجب بٹ @KulAalam #rajabbutt #Karachi @AmirSaeedAbbasi pic.

twitter.com/sXTST0q9Nk

— Media Talk (@mediatalk922) February 10, 2026

وکیلِ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کی جائے، جبکہ یہ بھی بتایا کہ شواہد پیش کرنے کے لیے مکمل تیاری موجود تھی مگر ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر ملزم کے وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق سرکاری تعطیلات کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے اس صورتحال پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس سے قبل بھی ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے تھے، لہذا آئندہ سماعت کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔

مزید پڑھیں: رجب بٹ کے وکیل اور مخالف وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب، مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

بعدازاں ملزم کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے اس مقدمے میں سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، جبکہ ان کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے رجب بٹ کو سیکیورٹی فراہم کی گئی، پولیس موبائل اور اہلکار ان کے ہمراہ موجود رہے۔

مزید پڑھیں: رجب بٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیرفعال کردیے، وجہ کیا بنی؟

سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد رجب بٹ سندھ ہائیکورٹ کی ایفی ڈیوٹ برانچ پہنچے جہاں انہوں نے حلف نامے کی تصدیق کروائی۔

اس موقع پر رجب بٹ کے وکلا نے بتایا کہ ملزم روزانہ کراچی نہیں آ سکتے، اسی لیے کیس کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے حلف نامہ تیار کروایا گیا ہے۔

بعد ازاں جب رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کی مدعی مقدمہ ریاض سولنگی سے صلح ہو گئی ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کی نہ کسی سے لڑائی ہے اور نہ ہی صلح، وہ قانونی طور پر کیس لڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حلف نامے رجب بٹ ریاض سولنگی سندھ پولیس سندھ ہائیکورٹ سیشن عدالت شعائرِ اسلام یوٹیوبر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حلف نامے ریاض سولنگی سندھ پولیس سندھ ہائیکورٹ سیشن عدالت شعائر اسلام یوٹیوبر کی عبوری ضمانت سیشن عدالت کی جانب سے رجب بٹ کے عدالت نے میں پیش ملزم کے کے وکیل

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم