سانحہ بھاٹی گیٹ مقدمہ‘ ملز مان کو معافی مل گئی‘ ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-08-15
لاہور (صباح نیوز) سانحہ بھاٹی گیٹ مقدمے میں درخواست گزاروں نے ملزمان کو معاف کردیا۔ عدالت نے تما م 5 ملزمان کو ضمانت منظور کرلی، بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوئے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے صلح کی بنیاد پر گرفتار 5 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں جاں بحق خاتون کے شوہر و یگر رشتہ دار پیش ہوئے۔ مدعیوں نے عدالت میں بیان دیاکہ ہم ملزمان کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر رہے ہیں، ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں، ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ملز مان نے ان کے نقصان کا ازالہ کر دیا ہے، ملزم سلمان یاسین اور عثمان یاسین نے ازالہ کر دیا ہے، ہم نے صلح پر دستخط کر دیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ مدعیوں کے ملزمان کے خلاف نفرت ختم ہوگئی ہے، جج نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ابھی تک مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا، صلح کی بنیاد پر ملزمان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں، کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں،اے این ایف کیا کررہا ہے ، ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیئے جاتے ہیں،ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کیساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے رو برو اے این ایف ریڈکی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی،عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دیدیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وکیل نے کہاکہ واضح دیکھا جا سکتا ہے اے این ایف اہلکار منشیات لے کر گھر آیا، خودمنشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایاگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔
اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کردی،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آ رہے ہیں،وکیل اے این ایف نے کہاکہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کئے گئے ریڈ کی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ اے این ایف کے 10اہلکار تھے مگر 2لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں؟ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی،وکیل احسن بھون نے کہاکہ گارڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیاگیا ہے،
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں ،خداکا خوف کریں، کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں،اے این ایف کیا کررہا ہے ، ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیئے جاتے ہیں،ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کیساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جوانی ہمیشہ نہیں رہتی، کچھ خیال کیا کریں۔سپریم کورٹ نے 5لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
مزید :