کراچی، پولیس مقابلے میں کار لفٹر گینگ کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے طارق روڈ اللہ والی چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوزوب رضا اور تنویر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی، ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 2 کلو سے زائد آئس برآمد
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گرفتار ملزمان کے دو ساتھی اندھیرے اور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کار لفٹر گینگ کے کارندے ہیں جو کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر پنجاب منتقل کرتے اور وہاں فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، تین موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔