رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے پرانا گولیمار میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر کو زخمی حالت میں جبکہ ولید عرف ڈاڈا اور معز عرف الرٹ بچہ کو بلاضرب گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئی، ملزمان راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک ہے جبکہ جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہیں۔ ترجمان رینجرز نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ولید عرف ڈاڈا کا تعلق لیاری کے منشیات فروش گروہ سے ہے جو بھتہ مافیا ریاض عرف شینا اور زاہد لاڈلا گروپ کے ساتھ منسلک ہے جبکہ ملزم معز عرف الرٹ بچہ کا تعلق لیاری گینگسٹر ارشد پپو گروپ سے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نجی بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کودیتے تھے جو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان بھتہ نہ ملنے پر ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر عادی مجرم ہیں،پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا