data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260209-01-17
کراچی/ لاہور/ کوئٹہ/ پشاور (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر 8فروری کو یوم سیاہ منایا گیا اور ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے تقریباً تمام شہروں میں تمام مرکزی مارکیٹیں بند رہیں اور ملک بھر میں کاروبار، ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر رہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لے شیلنگ کی گئی جبکہ اس دوران پولیس نے سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا، مختلف شہروں میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس معطل رہی، کامیاب ہڑتال پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام نے رضاکارانہ طور پر گھروں میں رہ کر اور کاروبار بند کر کے چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر یوم سیاہ منایا گیا اور ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں بازار بند رہے جبکہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ محدود نظر آئی۔ کئی علاقوں میں صنعتی یونٹس اور ہول سیل مارکیٹس نے بھی شٹر ڈاؤن رکھا، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ، میرپورخاص، نوابشاہ، بدین، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، مورو، مٹیاری، خیرپور، کندیارو، رانی پور، گولاڑچی، میرپور ماتھیلو، نوشہروفیروز، سکڑند، سانگھڑ، ٹنڈو جام محمد، ٹنڈو الہیار، ہالا، بھریا سٹی، کندھکوٹ اور اوباوڑو سمیت صوبے کے طول و عرض میں تمام چھوٹے بڑے علاقے اور مارکیٹیں بند رہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی، اس دوران کاروباری مراکز بند رہے، سڑکیں ویران تھیں جبکہ پولیس نے درجنوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، ہرنائی، سبی، سمیت صوبے تمام اضلاع شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی، کوئٹہ سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز، دکانیں، شاہراہیں بند ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ صوبے میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔کوئٹہ میں مرکزی بازار، بڑی مارکیٹیں، ہوٹلز اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں، جبکہ شہر کے نواحی علاقوں میں جزوی ہڑتال دیکھی گئی۔ قومی شاہراہوں سمیت شہری سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی، اور کئی مقامات پر ٹریفک تقریباً جام رہا۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے تاجران نے اپنے کاروبار بند رکھے اور عوام نے بھرپور تعاون کیا۔ہڑتال کے باعث بلوچستان سے سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب جانے والی قومی شاہراہیں بھی متاثر رہیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے 200 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کارکنوں کو کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے بی بی سی سے گفتگو میں ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوامیں پشاور، مردان، سوات، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھی گئی۔ صوبے کے مختلف شہروں میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ کاروباری مراکز بند رہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں عوامی شرکت نے احتجاج کو فیصلہ کن رنگ دیا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ہڑتال کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے رضاکارانہ طور پر گھروں میں رہ کر اور کاروبار بند کر کے چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال کسی دباؤ، زبردستی یا تشدد کے بغیر مکمل طور پر رضاکارانہ تھی، عوام نے خود دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند رکھ کر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے ووٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان ہڑتال کی گئی ڈاو ن ہڑتال کارکنوں کو شٹر ڈاو ن پہیہ جام کے خلاف عوام نے

پڑھیں:

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا

ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔

سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار

ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا