پشاور، دوران حراست شہری کی ہلاکت کے کیس میں نامزد 2 پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور طلاء محمد نے دونوں پولیس اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ دوران حراست شہری کی ہلاکت کے کیس میں نامزد پولیس اہلکاروں کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور طلاء محمد نے دونوں پولیس اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پولیس اہلکار مطیع اللہ اور سعود خان سفید ڈھیر پولیس پوسٹ میں تعینات تھے، دونوں پولیس اہلکاروں نے گاڑی چوری کے الزام میں ایک زخمی شہری کو حراست میں رکھا، حراست کے دوران شہری محمد اعجاز سکنہ ریگی کی موت واقع ہوگئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق واقعے کی انکوائری جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں نے عدالت سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے دونوں پولیس اہلکاروں عدالت سے کے بعد
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔