data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی چھاپے کے دوران خواتین اور مردوں پر لاٹھی چارج کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس چھاپے کے دوران شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وائرل مناظر میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کو ایک گلی میں موجود خواتین اور مردوں پر لاٹھیاں برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

وائرل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے نہ صرف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ مزاحمت اور احتجاج کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، ویڈیو میں خواتین اور مردوں کو خوف و ہراس کی حالت میں اِدھر اُدھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اہلکاروں کی جانب سے سخت رویہ اختیار کیا گیا۔

واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کا تعلق نہ تو ضلع کیماڑی پولیس سے ہے اور نہ ہی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سے، معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اہلکاروں کی شناخت اور کارروائی کے پس منظر کو واضح کیا جا سکے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کسی بھی اہلکار کی جانب سے اختیارات سے تجاوز یا شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ثابت ہوا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چھاپے کے دوران اہلکاروں کی

پڑھیں:

گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا

اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔

یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

اس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/

واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا