کراچی: رینجرز اور پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں شہر کے پرانے گولیمار علاقے سے بھتہ خوروں کا نیٹ ورک یکسر ختم کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور اس دوران بھتہ خوروں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ولید عرف “ڈاڈا” اور معز عرف “الرٹ بچہ” کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد بھتہ مافیا سے منسلک جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ کے تحت کام کرتے تھے۔
ملزمان نجی بلڈرز اور کاروباری حضرات سے متعلق حساس معلومات مافیا کے سرغنہ افراد کو فراہم کرتے اور دھمکیوں کے ذریعے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں۔
دوسری جانب ملیر سٹی پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے دو کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی، ملیر سٹی میں کی جانے والی یہ کارروائی منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منشیات کی فروخت میں سرگرم تھا، ملزم کے خلاف مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھیوں کی شناخت و گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔