کراچی: بھتہ خوروں کیخلاف مشترکہ آپریشن، 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور ایس آئی یو نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔
کراچی کے ضلع ایسٹ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے۔
ملزمان بلڈرز اور کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان بھتہ نہ ملنے پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف پھیلانے میں بھی ملوث ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔