اوکاڑہ، ایس ایچ او پر فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل عبداللہ گرفتار، تفتیش شروع
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اوکاڑہ:
اوکاڑہ میں ایس ایچ او ستگھرہ پر فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل عبداللہ کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔
واقعے کے بعد کانسٹیبل موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں۔
ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے لیے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد کی سربراہی میں ایک ٹیم واقعے کے اصل حقائق سامنے لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ستگھرہ کے پیٹ میں فائر لگنے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے خود جا کر عیادت کی اور ڈاکٹر سے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پولیس نے ملزم کانسٹیبل عبداللہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل محرکات اور حقائق سامنے آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔