دوران جرح گواہ سے غیر ضروری سوالات پوچھنے پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اعتراض کیا
جرح کرنا ہمارا حق آپ کی مرضی کا سوال نہیں پوچھ سکتے، وکیل صفائیفیصل ملک کا جواب

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔اے ٹی سی راولپنڈی میں مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں۔وکیل صفائی کی مقدمے کے اہم گواہ اور مدعی مقدمہ سب انسپکٹر ندیم مرتضیٰ پر جرح جاری ہے۔مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 13 گواہاں پر جرح مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ایک پر جزوی جرح مکمل ہوئی ہے، جسے اگلی سماعت پر مکمل کیا جائے گا۔دوران جرح پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور وکیل سفائی فیصل ملک کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، گواہ سے غیر ضروری سوالات پوچھنے پر پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا۔اس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ جرح کرنا ہمارا حق ہے آپ کی مرضی کا سوال نہیں پوچھ سکتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور