عمران خان کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس ،وکلا کی فوری ملاقات کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-01-21
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ مقدمات غیر مؤثر ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا مقدمات میں قابلِ سماعت قانونی نکات موجود ہیں۔عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ نے 24 اگست 2023ء کے عدالتی حکم کا حوالہ دیا، عدالت کو لطیف کھوسہ نے بتایا رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے اپنے موکل کے ساتھ فوری ملاقات کرانے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس نے مسترد کر دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیے بغیر اور ان کا موقف سنے بغیر ایساکوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جو مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ان کی موجودہ قانونی حیثیت کیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے مقدمات کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔