بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آنے پر ہمیشہ ہمیں ریلیف ملا.تاہم جس کیس میں عمران خان کو ریلیف دیا گیا، حکومت اپیل دائر کردیتی ہے۔ملاقاتوں پر پابندی ہے، کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر کیس پاکستان کا مہنگا ترین مقدمہ تھا.

اس کا انجام سب کو نظر آگیا۔ ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے. لیکن کیسز کی  سماعت کی تاریخ ہی نہیں دی جاتی۔گفتگو کے دوران وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ بد ترین سیاسی انتقام کی علامت ہے۔ میں 300 سے زائد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں اور 5 ماہ میں میری عمران خان سے صرف ایک ہی بار 5 منٹ کی ملاقات ہوئی۔ مقدمات کی سماعت ہی نہیں ہورہی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ نہ تو مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ایک ہفتے بعد رمضان المبارک شروع ہورہا ہے۔ خصوصی ضمانت ک کیسز مقرر ہونے ہیں۔ اگر ہمارے کیسز کی سماعت کی جائے تو یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہی نہیں

پڑھیں:

چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا

فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور