فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

اے ٹی سی راولپنڈی، علیمہ خان کا 1 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے علیمہ خان کا 1 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وکیل صفائی کی مقدمے کے اہم گواہ اور مدعی مقدمہ سب انسپکٹر ندیم مرتضیٰ پر جرح جاری ہے۔

مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 13 گواہاں پر جرح مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ایک پر جزوی جرح مکمل ہوئی ہے، جسے اگلی سماعت پر مکمل کیا جائے گا۔

دوران جرح پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور وکیل سفائی فیصل ملک کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، گواہ سے غیر ضروری سوالات پوچھنے پر پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا۔

اس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ جرح کرنا ہمارا حق ہے آپ کی مرضی کا سوال نہیں پوچھ سکتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان اے ٹی سی

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور