ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے،لیکن کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے، وکیل بانی پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نےکہا ہےہم جب بھی سپریم کورٹ آئے ہمیں ہمیشہ ریلیف ملا، جس جس کیس میں بانی کو ریلیف ملا حکومت نے اپیل کررکھی ہے،سائفر پاکستان کا مہنگا ترین ٹرائل تھا،انجام سب نے دیکھ لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نےکہا ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے،لیکن کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے،ساتھ ہی چودہ مقدمات کا ایک ساتھ مقرر ہونا بدترین سیاسی انتقام کی علامت بھی قرار دے دیا۔
زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
سلمان صفدر نےکہا وہ تین سو سے زائد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور پانچ ماہ میں ان کی صرف ایک مرتبہ پانچ منٹ کی ملاقات کروائی گئی،نہ ہی مقدمات چل رہے ہیں نہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں،ایک ہفتے بعد رمضان ہے،خصوصی ضمانت کے کیسز مقرر ہوتے ہیں،اگر ہمارے کیسز سنے جائیں تو یہ کیس ختم ہو جائیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔