Jasarat News:
2026-07-24@04:00:07 GMT

کندھکوٹ،کیڈٹ کالج کرمپورمیں یوم والدین منایا گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کل8 فروری 2026ء کو کیڈٹ کالج کرمپور میں چوتھا سالانہ یومِ والدین نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، جس میں کمشنر سکھر و لاڑکانہ عابد سلیم قریشی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اس تقریب میں معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیرزمان خان، کرنل عامر حیات خان، پرنسپل کیڈٹ کالج خیرپور، پروفیسر جمیل احمد خاصخیلی، پروفیسر منظور احمد میرانی، پروفیسر وسیم خشک سمیت دیگر معزز شخصیات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں چیمپئن پرچم کی تبدیلی، پریڈ کا معائنہ، مارچ پاسٹ و سلامی، پی ٹی شو، سندھ کی ثقافتی کھیل ملاکھڑا اور ثقافتی رقص سمیت کئی دلچسپ و دلکش پروگرام شامل تھے، جن میں کیڈٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والدین اور معزز حاضرین سے خوب داد وصول کی۔پروگرام کے دوران کیڈٹ کالج کرمپور کے پرنسپل محمد ہاشم میمن نے مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کالج کی سال بھر کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ کئی حوالوں سے ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ کالج نے محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں کرمپورین کیڈٹس کی کارکردگی قابلِ تحسین اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کیڈٹس نہ صرف کالج کے اندر بلکہ ملک بھر کے معتبر اداروں کی جانب سے منعقدہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کالج کا نام روشن کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی عابد سلیم قریشی نے صدارتی خطاب کیا، جس میں انہوں نے کیڈٹس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پسماندہ علاقے میں اس معیار کے تعلیمی و تربیتی ادارے کا قیام باعثِ فخر ہے، جہاں نوجوانوں کی صلاحیتیں والدین کے لیے خوشی اور فخر کا باعث بنتی ہیں۔کیڈٹ کالج کرمپور کے پرنسپل محمد ہاشم میمن نے مہمانِ خصوصی کو کالج کی جانب سے یادگاری شیلڈ (مومینٹو) بھی پیش کی۔پروگرام کے دوران مہمانِ خصوصی نے سائنس ایگزیبیشن کا دورہ بھی کیا اور بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، کمپیوٹر اور فائن آرٹس کے کیڈٹس کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا۔ سائنس ایگزیبیشن کے دورے کے ساتھ ہی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیڈٹ کالج انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان