غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم، قطری میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم، قطری میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
غزہ:(آئی پی ایس)
اسرائیل کے ہولناک جنگی اقدامات میں استعمال ہونے والے امریکی سپلائی شدہ تھرمل اور تھرموبارک ہتھیاروں نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو ایسا نقصان پہنچایا کہ ان کے جسم کے آثار تک باقی نہیں رہے۔
الجزیرہ کی ہوش ربا تحقیقات کے مطابق 2,842 فلسطینی ایسے ہیں جو محض غائب ہو گئے، صرف خون کے دھبے یا چھوٹے ٹکڑے رہ گئے۔
10 اگست 2024 کی صبح یاسمین مہانی اپنے بیٹے سعد کو تلاش کرتے ہوئے المیہ کی نظارے میں پھنس گئی۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں مسجد میں گئی تو اپنے پیروں تلے گوشت اور خون تھا۔ سعد کا کچھ بھی نہیں ملا، نہ جسم، نہ کچھ دفنانے کے لیے۔
تحقیق کے مطابق اسرائیل نے ممنوعہ تھرمل اور تھرموبارک بم استعمال کیے، جن کے درجہ حرارت 3,500 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتے ہیں، اور یہ بم پوری عمارتوں اور انسانوں کو مکمل طور پر ختم کر دیتے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ٹیموں نے ہر حملے کے بعد ہلاکتوں کی مکمل جانچ کر کے یہ خوفناک اعداد و شمار مرتب کیے۔
غزہ کے سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ ہم کسی ہٹ کیے گئے گھر میں جاتے ہیں، مقیم افراد کی تعداد اور ملنے والی باقیات کو موازنہ کرتے ہیں، لیکن کوئی اندازہ نہیں کہ کس کی باقیات ہیں۔
ماہرین اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی یہ خونریز حکمت عملی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینیڈا، برٹش کولمبیا کے ایک اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی کینیڈا، برٹش کولمبیا کے ایک اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی جاپان کے سفیر اکاماتسو کی طرف سے شہنشاہِ جاپان کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں آزادی پاکستان میں کشیدگی میں اضافہ کا سبب: اقوام متحدہ پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شان دار مظاہرہ وفاق اور خیبرپختونخوا ایک پیج پر، ملاکنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ سینٹ قائمہ کمیٹی سے کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔