شورکوٹ سٹی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ ترلائی کلاں کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شورکوٹ جنوبی کے زیر اہتمام سانحہ ترلائی کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی مسجد و امام بارگاہ شریک الحسین سے تحصیل چوک شورکوٹ تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ تحصیل چوک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سانحہ ترلائی کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ ریلی میں تحصیل صدر شورکوٹ جنوبی برادر علی عاقب اور تحصیل صدر شورکوٹ شمالی سید اطہر عباس شیرازی سمیت مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان، وکلا اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔