فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا ٹریلر وائرل، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، جاوید شیخ اور تابش ہاشمی اہم اور منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری بلال عاطف خان نے انجام دی ہے جبکہ کہانی بھی انہی کی تحریر کردہ ہے۔
ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایمانداری کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ مر تو سکتے ہیں لیکن چوری کا ایک نوالہ بھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے برعکس ماہرہ خان دولت کی جلد حصول کی خواہشمند دکھائی دیتی ہیں اور فہد مصطفیٰ کے کردار کو غلط راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ٹریلر میں آگے چل کر کہانی ایک سنسنی خیز رخ اختیار کر لیتی ہے جہاں قتل و غارت اور شدید تنازعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ میم ٹرینڈ میں شامل، ویڈیو وائرل
فلم میں سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے والی ثمرہ شہزادی بھی شامل ہیں، جو اس فلم کے ذریعے مین اسٹریم سینما میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ’آگ لگے بستی میں‘ ان کی پہلی فلم ہے جس کے ذریعے وہ سلور اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں۔
ثمرہ شہزادی نے فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کی جہاں وہ خاصی پرجوش دکھائی دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس لمحے خود کو خوشی سے فضا میں اڑتا ہوا محسوس کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان اقبال فلمز اور بگ بینگ فلمز کی مشترکہ پیشکش ’آگ لگے بستی میں‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگ لگے بستی میں تابس ہاشمی ثمرہ شہزادی فہد مصطفی ماہرہ خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آگ لگے بستی میں تابس ہاشمی فہد مصطفی ماہرہ خان آگ لگے بستی میں فہد مصطفی ماہرہ خان
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔
مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم