data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل حیدرآباد سے قومی کارکنان سہیل میرانی، مہران میرانی، فراز چانڈیو، ہالار چانگ، ثاقب سمیت 11قومی کارکنوں کو مبینہ تشدد کے بعد جیل بدر کیے جانے کے خلاف سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید قومی کارکن منیر ابڑو، اسحاق بھرگڑی، بلال شر، سنی بھٹی، شبیر نوحانی، رحیم کوسو، اسرار سنجرای سمیت 100 سے زائد قیدیوں نے کالا چکر، سفید چکر اور سیکورٹی وارڈز میں جیل بھتہ واپس کیے جانے کے مطالبے پر گزشتہ تین روز سے تاحال بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔اُدھر ان کی حمایت میں گزشتہ روز بھی جئے سندھ تحریک کے چیئرمین سورھیہ سندھی اور امتیاز میرانی کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کیمپ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جیل کے مرکزی دروازے سے لے کر ملاقات، نئی آمد، پسار اور کچن کے مختلف مدات میں جیل انتظامیہ ماہانہ کروڑوں روپے کماتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق کچے قیدی سے مشقت نہیں لی جا سکتی، مگر جیل میں نئی آمد اور کچے قیدیوں سے پیسے نہ دینے کی صورت میں زبردستی مشقت لی جاتی ہے۔ مظاہرین کے مطابق جیل کے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے بجائے جیل انتظامیہ کی سرپرستی میں کینٹین قائم کی گئی ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ جیل میں بااثر قیدیوں کو شراب، چرس، آئس سمیت تمام نشہ آور اشیا فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ جیل کی ماڑی میں ایک مخصوص کمرے میں 50ہزار روپے کے عوض قیدیوں کو خواتین بھی فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد کی انتظامیہ کے مبینہ مظالم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی میں پٹیشن دائر کی جائے گی جبکہ پورے سندھ میں جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور جئے سندھ تحریک کی جانب سے سینٹرل جیل حیدرآباد کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینٹرل جیل حیدرآباد کہ جیل

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن