2025-05-28@00:58:17 GMT
تلاش کی گنتی: 47984
«صبر کا»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل 30 مئی تک تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سرکاری پینشنرز کو بھی پینشن عید سے قبل 30 مئی تک دیے جائیں گے تاکہ عید کے موقع پر بروقت اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے اس لیے تنخواہیں اور پینشنز 30 مئی تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘ دوسری طرف، خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر 1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.4°C کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ 2003 سے مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2025 نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب روزانہ اوسط درجہ حرارت 42.6°C تک پہنچا،...
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ہفتے کی رات شدید فضائی حملہ کیا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 14 بیلسٹک میزائل اور 250 خودکش ڈرونز فائر کیے، جن میں سے 6 میزائل اور 245 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلیتشکو نے اس حملے کو "بڑے پیمانے پر حملہ" قرار دیا، جو پے در پے دوسرے دن دارالحکومت پر ہوا۔ فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک بجتے رہے، جس سے شہری پناہ گاہوں میں چلے گئے۔ کیف، خارکیف اور دونیتسک کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق ہفتے کی رات کم از کم...
امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین سے ہونے والی مشہور زمانہ ڈکیتی کا کیس بالآخر نو سال بعد اپنے قانونی انجام کو پہنچا، مگر اس انجام نے سب کو حیران کردیا۔ فرانسیسی عدالت نے اس کیس کی طویل سماعت کے بعد 23 مئی کو فیصلہ سنایا، مگر یہ فیصلہ توقعات کے برعکس نکلا۔ اگرچہ استغاثہ نے تمام ملزمان کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی تھی، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے باوجود تمام مجرمان کو نسبتاً ہلکی سزائیں دیں اور کسی کو بھی جیل بھیجنے کا حکم نہیں دیا۔ اس سنسنی خیز واردات میں شامل مرکزی ملزم کو صرف 8 سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے 5 سال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اس ماہ کہا کہ بھارت امریکی مارکیٹ کے لیے آئی فونز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے چند روز قبل اپنی کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے اعلان کے ساتھ کہا تھا کہ امریکی میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز اسمبل کرنے والا ملک بھارت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی میں فروخت ہونے والے تقریباً تمام آئی پیڈز، میک کمپیوٹرز، ایپل واچز اور ایئر پوڈز ویتنام میں تیار کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد محصولات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے...
(گزشتہ سے پیوستہ) پاکستان نے اسرائیل کے جدید ہاروپ ڈرون کوکامیابی سے تباہ کرکے اس کی ناقابل تسخیرحیثیت کو چیلنج کرکے اپنی ٹیکنالوجی کی سبقت کو منوالیاہے۔پاکستان نے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون کونہ صرف تباہ کیابلکہ الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے اسےجام بھی کیا۔اس کامیابی نے پاکستان کی الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں کی جہاں زبردست نشاندہی کی ہے وہاں ان کے ہاں اوربھی بہت سے حیران کردینے والی صلاحیتیں بھی موجودہیں۔یہ واقعہ ایک سائبروارفیئرصلاحیت کے اظہارکے طورپرپیش کیاگیا۔تاہم، انڈیا اور اسرائیل اپنی خفت اور بدنامی کے خوف سے نہ تو اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق کررہے ہیں اور نہ ہی اس کی تردیدلیکن پاکستانی حکام نے عالمی میڈیا کے سامنے ان کے شواہد رکھ دیئے ہیں جس کے بعد...
(گزشتہ سے پیوستہ) البتہ یہ فرق ضرور سامنے آیا کہ ابتدائی صدیوں میں اجتہاد کا عمل ان فقہی مکاتب فکر کی طرز کے متعین اصول وضوابط کے دائروں کا پابند نہیں تھا اور آزادانہ اجتہاد کے ذریعہ مجتہدین اپنے اپنے علاقوں میں امت کی راہ نمائی کا فریضہ سرانجام دیتے تھے مگر ان فقہی مکاتب فکر کے منظم ہونے کے بعد اجتہاد کے اصول وضوابط طے کرنے کا کام جاری نہ رہا اور انہی کے واضح کردہ اصول وقوانین کی پابندی کرتے ہوئے عملی دائروں میں اجتہاد کا سلسلہ بدستور چلتا رہا۔ یہ ایک فطری عمل ہے کہ کسی بھی علم کے بنیادی اصول وضوابط کے تعین کا ایک خاص وقت ہوتا ہے، یہ وہی وقت ہوتا ہے جب وہ...
خضدار میں جو سانحہ پیش آیا، جہاں معصوم اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کے ایک گھٹیا ترین واقعے میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا، اُس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے اور ہمارے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر منڈلاتی ہوئی اس بُرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ محض بچوں پر حملہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے مستقبل پر ایک سوچا سمجھا وار تھا — ایک بزدلانہ ضرب، جو اُس دشمن نے لگائی جو میدانِ جنگ میں ہمیں زیر کرنے میں بارہا ناکام رہا، اور اب اپنی شکست کا بدلہ ہمارے بچوں کے خون سے لینا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں پاکستان کے معصوم اور بے...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس لاہور نے جامع ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق میچ کے دوران 600 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہمہ وقت تیار رہیں گی تاکہ رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ڈیفنس سے آنے والے افراد فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ کا لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔فیروز پور روڈ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے...
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں...
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے آج سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق نے پولیو پروگرام کے کور گروپ کے ارکان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان کے ہمراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC)، اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم اور تسلسل سے جاری کوششوں کا عملی اظہار ہے۔ ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز...
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد...
سٹی42: گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مٹی کے گملوں کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھروں، دفاتر اور باغیچوں کی تزئین و آرائش کے شوقین افراد کی جانب سے گملوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے جس کے باعث کاریگر دن رات گملے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ دورِ جدید میں بھی مٹی کے گملے بنانا محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ایک فن اور ہنر ہے۔ گیلی مٹی کو خوبصورت شکل دینا ایک محنت طلب عمل ہے جس میں مہارت، صبر اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ایک کاریگر نے بتایا کہ ہر گملا ہماری محنت اور فن کا نمونہ ہوتا...
سٹی42: پاکستان کے بینکاری شعبے کی ایک اہم شخصیت سابق چیئرمین پاکستان بینکنگ کونسل محمد احسن انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد اسلامیہ پارک لاہور میں ادا کی جائے گی۔ محمد احسن نے پاکستان میں بینکاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور انہیں مالیاتی پالیسی سازی میں ان کی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خاتون نے شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ریپ کی دفعہ (زنا بالجبر) کے تحت مقدمے کی ایف آئی آر درج کرلی۔ بی بی سی کے مطابق ملزم پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے دورانِ سیکس ناصرف مبینہ طور پر غیرفطری جنسی تعلق قائم کیا بلکہ منع کرنے پر شدید نوعیت کا جنسی تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی، جس پر پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروایا تو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی...
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزہ میں خاتون ڈاکٹر کو دوران ڈیوٹی اپنے 9 بچوں کی لاشیں ملیں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور وزیر اعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی (Export oriented) ملک بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، اس کے بغیر کوئی راستہ نہيں، برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے معروف ماہرمعاشیات قیصر بنگالی کے بقول، '’’ملک میں کئی صنعتی علاقے اور خصوصی اقتصادی زونز پہلے سے ہی ہیں لیکن ان میں عملی طور پر کوئی صنعت قائم نہیں کی گئی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ صرف ترامیم کرنے یا ادارے بنانے سے ترقی ممکن نہیں۔‘‘ ڈی ڈبلیو سے ایک خصوصی انٹرویو میں بنگالی نے مزید کہا، ’’پاکستان میں ادارہ جاتی فریم ورک کی موجودگی اور اس میں بہتری خوش آئند تو ہے لیکن صرف ادارے قائم کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔‘‘ ترقی کی راہ میں بڑی پیش رفت یا محض کاغذی وعدے؟ پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی...
وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس...
لاہور(نیوز ڈیسک)ہانیہ عامر ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 18.6 ملین ہے۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جو ان کے بعض مداحوں کو پسند نہیں آئیں اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر نے بغیر آستینوں والا زیتون کے سبز رنگ کا آرام دہ لباس پہنا ہوا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے براؤن فارمل بلیزر کا انتخاب کیا۔ ان تصاویر میں وہ کیمرے کے سامنے پوز کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم، یہ تصاویر ان...
ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اب میں ہمایوں سعید کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا تین سال قبل ہوا کرتا تھا۔ اس بات کا انکشاف اداکارہ نے ہمایوں سعید کے ساتھ آنے والی اپنی فلم لوو گرو کے پروموشن کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ کی دوستی کس طرح کی ہے تو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی سب سے اچھی دوست نہیں ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہمایوں سعید شاید بھول جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں اب بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے کئی سال قبل دیکھتی تھی۔ ماہرہ خان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عید الضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی سہولت کےلئے صوبائی حکومت نے عید سے قبل آخری اتوار سے پہلے تنخواہ ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم جون کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہے اسلئے مہینے کی آخری ورکنگ ڈے کو تنخوا دی جائے گی۔ دوسری جانب بجٹ 2025،26 کی تیاری سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں...
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید محسن نقوی نے اس موقع پرمزیدکہاکہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی جبکہ تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کیا جاسکے۔ گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی جس کے سبب گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل میں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل...
محسن نقوی— فائل فوٹو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیٹلائیٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید ترین اسپتال تعمیر ہوں گے اسلام آباد، سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیاں جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی...
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ،لاہور آنے اور جانیوالی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔جدہ سے لاہور آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 منسوخ ہو گئی۔جدہ جانے والی سعودی ایئرکی پروازایس وی 739 ،کراچی سے لاہور آنے والی کی پرواز پی اے 406 جبکہ کراچی سے آنےوالی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 منسوخ کرنا پڑی۔کراچی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
اسلام آباد: اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر...
اسرائیل کے سابق دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ اس احتجاج کا پس منظر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے تازہ سلسلے میں مزید بارہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی شہادتیں 53 ہزار 901 تک...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز بھی مہلک فضائی حملے کیے، جن میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شہری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کیف کے میئر ویٹالی کلچکو نے ان حملوں کو ”بڑے پیمانے پر“ قرار دیا، جبکہ فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے۔ شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائلز پر مشتمل یہ حملے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جن میں...
ڈھاکہ/نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی “گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔ بھارتی لڑکی سے محبت پر پاکستانی لڑکے کو خواجہ آصف کی وارننگ ماہرین کے مطابق یہ...
ویب ڈیسک : ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کا بروقت سراغ لگایا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیرداخلہ نے غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک...
پاکستان نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس آبی معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ خطرناک اقدام، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور 24 کروڑ سے زائد افراد کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں مسلح تنازعات میں پانی کے تحفظ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کے رونما ہونے سے پہلے ہی متحرک ہو جائے، جو انسانی بحران کو جنم دے سکتے ہیں یا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرض اور ادائیگیوں کا 89 ہزار 834 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت 1 لاکھ 16 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے، اپریل 2025 تک قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ کر 89 ہزار 834 ارب روپے تک پہنچ گیا، قرضوں اور ادائیگیوں کا حجم جی ڈی پی کے 78 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 81 ہزار 450 ارب روپے تھا محض ایک سال کے دوران 8 ہزار 400 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ مئی اور جون میں مزید قرض بھی لیا جائے گا۔ ...
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔ دوران اجلاس اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں کے...
حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ...
مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کے بعد کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مئی کے اوائل تک 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا دسمبر حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 541 ارب روپے کا قرض واپس کیا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے مقرر کردہ مالی خسارے کی حد کے اندر رہنے کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ امدادی ادارے سے مزید مالی معاونت جاری رکھی جا سکے۔ حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کا بروقت سراغ لگایا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ کرپشن کے الزامات: گنڈاپور...
زونگ نے پاکستان میں کلاؤڈ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر ہوسٹ کیے جانے والے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا، جو جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم انٹرپرائز سطح کی کارکردگی اور سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، اور کم تاخیر کی خصوصیات کے ساتھ ایک مضبوط حل ہے، جو انٹرپرائز کلاؤڈ ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ’Z SAIS‘ ایک مقامی کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے، جس میں 7 سے زائد شعبوں میں 40 سے زیادہ سلوشنز موجود ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Zong 4G (@zong.official) یہ پلیٹ فارم اسلام آباد...
پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات اس دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ازبک وزیرخارجہ ازبکستان اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ریلوے لائن وزیرخارجہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟ صدر مملکت پی ایس ایل کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام معاشی تجربات سے نجات کیلئے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔
غزہ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو گئے، الجزیرہ نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا النزلة میں اسرائیلی افواج نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد کئی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اس دوران جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو اتوار ہے اس لئے مہینے کے آخری ورکنگ ڈے کو تنخواہیں دے دی جائیں۔
---فائل فوٹو رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔وزیرِاعظم کی ترجمان برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا نے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمیکراچی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی۔ ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے، سرحدی علاقوں اور...
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔ حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردیے، پہلے بھی 5 کارگو موڑے جا چکے ہیں جس کے بعد کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکومت نے قطر سے 2025میں درآمد کیے جانیوالے 5 کارگو بھی مؤخر کردیے، ایک بڑی پیشرفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دیے ہیں۔ یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔سوئی ناردرن...
اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 3
خان یونس (غزہ): غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دل دہلا دینے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 بچے شہید ہو گئے۔ غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ بچے ڈاکٹر حمدی النجار اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر علاء النجار کے تھے۔ دونوں ڈاکٹر غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے وقت والد حمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا تھا اور گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوا۔ ان کے ایک اور بیٹے 10 سالہ آدم اور والد شدید زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں شدید جلے ہوئے بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جنہیں ملبے سے...
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔ 10 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے، بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 2
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج پھر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی49، دادو ، موہنجودڑو، روہڑی ،لاڑکانہ ، نوابشاہ 47، سکھر46،حیدر آباد45،ملتان44،لاہور،فیصل آباد41،کوئٹہ،پشاور38،کراچی37، گلگت36،اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آندھی کی وجہ سے لاہور کے شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی مزید :
کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ گزشتہ روز، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن...
ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، میانوالی، اوکاڑہ، قصور، گجرات، سیالکوٹ میں مزید بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے نقصانات ہوئے، مختلف حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کئی شہروں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30 مئی کو کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کا 10 رُکنی گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے والے اس گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ اس گروپ میں حسن محمود، محمد تنویر الاسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن اور ساقب جیسے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان نے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔ اسکواڈ...
برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرویز نے اگست تک اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کی پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد یہ فیصلہ اس مہینے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ایئر فرانس، گریگ ایئر لائن امریکا کے ڈیلٹا ایئرلائن نے بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جو بعد میں بحال کردی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ جب دنیا کے سامنے ہندوستان کی کثرت میں وحدت، جمہوری آزادیوں اور سماجی انصاف کو نقصان پہنچایا جائے، تو یہ ترقی کی نہیں بلکہ گمراہی کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں حکومت کے دعووں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں جمہوری ادارے کمزور کئے جا رہے ہوں، اظہار کی آزادی خطرے میں ہو اور معاشی و سماجی ناانصافی بڑھ رہی ہو، تو ایسے میں "ترقی یافتہ ہندوستان" کی...
لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کےلیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوارکےروز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور...
نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
(فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ) صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
بھارت نے پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے، گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں،پاکستانی مندوب بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے، اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے،پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی کے بیان پر ردعمل میں کہی.صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے بھارت کی...
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتی ہے شہری شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے، جس کے بعد پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زائد محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق...
عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے...
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید سمیت دیگر شامل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ،...
شہروں کی پہچان کے کئی حوالے ہوتے ہیں لیکن میں ذاتی طور پر انہیں شخصیات کے حوالے سے شناخت کرتا ہوں، شہر تمدنی اعتبار سے انہی شخصیات کی وجہ سے پرمایہ ہوتے ہیں اور ان میں بعض ایسی ہستیاں بھی ہوتی ہیں جن کے جہان رنگ و بو سے چلے جانے کے بعد بھی فضا ان کی خوشبو سے معطر رہتی ہے: ’ہر سو ترے وجود کی خوشبو تھی خیمہ زن‘ معروف ادیب محمد خالد اختر نے اپنے سفرنامے ’کیا ہم ابھی قونیہ میں ہیں؟‘ میں لکھا تھا: ’ہمارے دل دھڑک رہے تھے، ہم قونیہ جلال الدین رومی کی خاطر آئے تھے کیونکہ قونیہ جلال الدین رومی ہی کا شہر ہے۔ اور بڑے آدمیوں کے بغیر کوئی بھی شہر ہے...
مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں...
علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِاہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کی فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنیوالے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا. تقریب میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب مولانا...

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
اسلام آباد ( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سیہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی صدر پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہو گا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام‘‘کیا جائے...
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا...
لاہور ( این این آئی+خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...