2025-05-11@09:05:27 GMT
تلاش کی گنتی: 29688
«استاد دامن کو»:
کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کے 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں...
نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 مئی کو سماعت کرے گا۔مجرم کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے نورمقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم تشکر منانے کے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، دشمن کو آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں مؤثر جواب دیا گیا، ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب ملا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر...
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود ہماری...
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی...
کابل: افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان حکام نے رات کے وقت موسیقی بجانے اور گانے گانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد ایک رہائشی گھر میں جمع تھے جہاں وہ موسیقی بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے، جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔ طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں موسیقی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ انہوں نے موسیقی کو "اخلاقی فساد" اور عوامی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہوئے موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹمز کو تلف کیا، موسیقی کے اسکول بند کر دیے اور تقاریب میں موسیقی بجانے پر پابندی عائد کی۔ پولیس...
اسلام آباد/نئی دہلی: سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستانی جے 10 سی طیارے نے بھارتی رافیل کو مار گرایا ہو تو یہ واقعی ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں چینی ساختہ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم مؤثر انداز میں استعمال کیا، جس سے بھارت کو شدید دھچکا لگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں سے بھارت...
حریت رہنمائوں کا کہنا ہےکہ پاک افواج کا یہ کامیاب آپریشن نہ صرف پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کا ضامن بنا ہے بلکہ اس نے کشمیری عوام کے حوصلوں کو بھی بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت نے بھارتی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر معصوم اور نہتے عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ، سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ میں چینی حکام کے ساتھ تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے سماجی رابطے کے پیلٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان مذاکرات ایک دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر بحث ہوئی اور بہت ساری باتوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کسی پیش رفت کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ ہم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے چین کو امریکی تجارت کے لیے دستیاب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اچھی پیش...

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا یومِ تشکر کے اعلان کا خیر مقدم، آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ...
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی...

کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے، سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے، ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے، اللہ...
بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3...
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہےاس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے، تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی...
معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ جیسے نازک وقت میں فلمی شہرت کی بھوک افسوسناک ہے۔ ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پذیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی اداکار اور فلم صنم تیری قسم کے ساتھی ہرش وردھن کے متنازع بیان پر دوٹوک ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر 9 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ماورا نے حب الوطنی پر مبنی اپنی پوسٹس پر بھارتی اداکار کی تلخ تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ ہرش وردھن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ماورا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صنم تیری قسم 2 میں سابقہ کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں...

مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام
مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ صدر...
معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔ منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی بات آزادی سے کہہ سکتی ہوں، بھارتی فنکاروں کی طرح کٹھ پتلی نہیں، جو اداکار جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ کے اس بےباک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں صارفین نے ان کے...
پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔ مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے. حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہونی چاہیے۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے...
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ مزید پڑھیں: جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں جنگ...
پاک بھارت کشیدگی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس انتہائی خوفزدہ کردیا۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور ٹی وی پریزینٹر خدمات انجام دینے والی گریس ہیڈن سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر میتھیو ہیڈن کی صاحبزادی ہیں اور آفیشل براڈکاسٹر کے ساتھ کام کررہی تھیں۔ اس دوران انکے والد ہیڈن لیگ میں نیشنل نیٹ ورک کے ساتھ کمنٹری میں مصروف تھے۔ گریس ہیڈن نے انسٹاگرام پر گاڑی میں سفر کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ ممبئی میں موجود ہیں جبکہ ان کے والد بھی دھرم شالا سے ممبئی پہنچ چکے۔ گریس نے کہا کہ گزشتہ شب بہت ہی خوفناک تھی،...
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور...
اسلام ٹائمز: ’’آپریشن بُنیان مّرصُوص‘‘ سے ثابت ہوگیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج نے بھارتی تنصیبات کو نیست و نابود کر دیا۔ بھارتی اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔ ایئربیسز بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ اربوں ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ جے ایف 17 طیاروں کی گھن گرج، سپر سونک کے تاک تاک کر نشانے لگائے۔ نئے میزائل الفتح نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ پٹھان کوٹ اور اکھنور سمیت 10 بھارتی فوجی اڈے رسوائی کی داستان بن گئے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد انڈیا نے رات کی تاریکی میں حسب روایت پاکستان کے تین علاقوں پر حملہ کر دیا۔ ان میں ایک...
شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس میں عوامی مقامات ، براہ راست پرفارمنس سے لے کر اجتماعات ، ریستورانوں، کاروں یا ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی بجانا شامل ہے۔ صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد سے جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد آبی ماہرین نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ اٹھائے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنی چاہیے تاکہ 24 اپریل کو بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا غیر قانونی یکطرفہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے سابق رکن جاوید لطیف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانا صحیح وقت ہے، بھارت اپنے فیصلے کو امریکی مداخلت کے دوران پاکستان کے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو قوم کے محسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان ناقابلِ تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جری سپہ سالاروں کی موجودگی میں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔ خواجہ آصف نے ایک ایکس پر جاری ایک خصوصی بیان میں کہا کہ جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر آپ قوم کے محسن ہیں، آپ کی قیادت میں قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی، عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد...
بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا جواب پاکستان نے نہایت بھرپور انداز سے دیا، پاکستان نے انڈیا کے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے فتح حاصل کی۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں۔ پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے بھی جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک کے...
پاک بھارت سیز فائر کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے بعد آج پہلی تین حج پروازیں 700 سے زائد حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہوں گی۔لاہور سے نجی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کے لیے دو بجے کے قریب روانہ ہوگی، لاہور سے مدینہ کے لئے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی 72 49 مدینہ کے لئے اڑھائی بجے روانہ ہوگی، لاہور سے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی حج پرواز 7251 مدینہ کے لئے صبح چار بجے کے بعد متوقع طور پر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ کی جائے گی۔24 گھنٹے کے دوران آپریٹ کی جانے والی یہ تین حج پروازیں صبح تک لاہور سے مدینہ روانہ کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر...
ملک احمد خان ---فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ شہداء...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کی منظوری دی گئی،...
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان کی فوجی حکمت عملی اور ایکشن کے تاریخی اثرات؟ مودی کا سیاسی مستقبل مخدوش، پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے اپنے مقاصد کے حصول میں شکست خوردگی اور امریکی دبائو کی شکار مودی حکومت نے جنگ بندی کو قبول کرتے ہی اس کی شرائط سے انحراف کی راہ تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی تیسرے غیر جانبدار ملک میں پاک بھارت مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارت انکاری ہوگیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی مداخلت اور امریکی وزیر خارجہ مائیک روبیو کی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، عرب امارات کے تعاون اور حمایت سے طے پانے والی پاک بھارت جنگ بندی کی نہ صرف اس شرط سے بھارت...
عبوری بنگلا دیش حکومت نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ Post Views:...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کو حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر آمادہ ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت نے یہ سمجھنے اور جاننے کی ہمت دکھائی کہ اب وقت ہے کہ جاری جارحیت کو روکا جائے، کیونکہ اس سے بہت زیادہ ہلاکت اور تباہی ہو سکتی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی امریکی صدر نے لکھا کہ اس کشیدگی میں لاکھوں معصوم لوگ مر سکتے تھے، دونوں...
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود عوام کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے نوسیری کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ حصے کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہاکہ عوام، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مزید جانیے اس ویڈیو...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری...
مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پراسیکیوشن میں ملزم کو 4...
پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا، یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ ترجمان امریکی محکمہ...
سماہنی سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے اچانک حملے نے نہ صرف بھارت کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا بلکہ مودی کے غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج مظفرآباد میں سماہنی سے تعلق رکھنے والے چوہدری رزاق کے ہمراہ آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے اچانک حملے نے نہ صرف بھارت کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا بلکہ مودی کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر زرداری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ کشیدگی جنگ بندی پر صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بے مثال ہے۔ یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو سربلند کیا۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئرچیف کو مبارک باد اور شاباش۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے۔ مگر پاکستان اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رب العزت کا شکر‘ پاک فوج کو قوم کو خوشیاں‘ فخر اور مان دینے پر بہت بہت مبارک ہو۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپریشن بنیان مرصوص" دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، جس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور پروفیشنل ترین افواج میں سے ہے۔افواجِ پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا، مگر ہماری پْرعزم اور ذمہ دار قیادت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ پچھلے چار سے پانچ دنوں سے بھارت مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے...
لاہور (آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے، پاکستان ایک زندہ قوم اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور جوانوں کی جنگی مہارت سے ساری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔حمزہ شہباز نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی پر وزیر اعظم، افواج پاکستان اور پوری قوم کی تحسین کی پیش کیا ،زیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ملکی سلامتی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم نے ملکی صورتحال اور بھارت کو پاکستان کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین ہے، ہم ہر محاذ پر انشاء اللہ بھارت کو بھرپور جواب اور شکست دیں گے۔
صوابی( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتہ کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں نئی جدید لیبارٹری اور محکمہ آبپاشی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کی افتتاح کے موقع پر دو ٹوک الفاظ میں بھارت پر واضح کردیا ہے کہ اس وقت مودی سرکار اگر یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان میں کوئی تقسیم ہے، اگرچہ لوگوں کے کچھ گلے شکوے ہیں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کہ ہم تقسیم ہیں ، بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب ایک ہیں پاکستان ہم سب کا ہے اور مجھے فخر ہے کہ جس جرات اور بہادری سے ہماری فورسز نے کل رات بھارتی حملوں کا جواب دیا ہے۔ اگر مودی کو یہ سبق...
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا...
بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جنگی عمل کے زمرے میں آتا ہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد مودی کی زیر سربراہی حکومتی وفوجی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھارت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا، بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جنگی عمل کے زمرے میں آتا ہے ۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حکومت کا مودی کی سربراہی میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی قیادت کا اجلاس ہوا۔اعلیٰ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق مودی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ...
آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے سے قبل نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے آپریشن بنیان مرصوس شروع ہونے سے قبل گزشتہ سے پیوستہ رات بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے تین ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس...
اسرائیلی فوج کے سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کسی بھی بڑے حملے کا مطلب ہوگا کہ باقی تمام قیدیوں کی سزائے موت ہو جائے گی اور ایسے تمام قیدی جو آزاد ہونے کے قابل ہیں، وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اورن سلومون، اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا کہ حماس کی تحریک نے اپنے سابق کمانڈروں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سابق غزہ ڈویژن کمانڈر اورن سلومون نے حماس کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں کہا کہ اس تحریک کے اقدامات نے اسرائیلی فوج اور داخلی محاذ پر دباؤ ڈالا ہے۔ سلومون نے جروزالم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت کی جائے گی۔ صوبائی...
بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔ اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔ مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ...
مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ذرائع اور JHCO کی سرگرمیوں سے منسلک افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک امدادی ٹرک کی غزہ میں داخلے کی اجازت کے لیے اردنی حکام 2,200 امریکی ڈالر وصول کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبررساں ادارے مڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اردن نے غزہ جنگ کے دوران بین الاقوامی امداد کی ترسیل پر غیر معمولی مالی فائدہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی سرکاری نگران تنظیم اردن ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن (JHCO) اسرائیلی حکام سے ہم آہنگی کے ساتھ ہم آہنگی کیوجہ سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے اور تمام امدادی قافلے اردن سے ہی گزرنے پر مجبور ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں...
تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے جس میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز "ہوسٹیجز اسکوائر" اور تل ابیب کے دیگر اہم مقامات پر مظاہرین نے جمع ہو کر حکومت سے فوری جنگ بندی اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ "ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم" کی جانب سے منعقدہ اس مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے، شہریوں نے حکومت سے حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی شہری شائی موزیس، جن کے والدین کو...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔ تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ نہ صرف بھارت کو بلکہ امریکا کو بھی اس پر آنے پر مجبور کیا،آپ سن رہے تھے کہ امریکا کہہ رہا تھا ہم پرائی جنگ میں نہیں آئیں گے، کیونکہ اس وقت ان کو لگ رہا تھا کہ بھارت کا اپر ہینڈ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے چین کو مبارک باد دینا چاہوں گا، پاکستان کی فوج کی مہارت نے چینی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا پہ حاوی کر دیا ہے، اس کے ساتھ میں ویسٹ سے اظہار افسوس کرنا چاہوں گا کہ انڈیا کی ان چار دنوں کی حرکتوں نے ان کی ٹیکنالوجی کو...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر یامین گجر عدالت سے غیر حاضررہا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کو بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ، اکرم بلوچ اور ذاکر بلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ارشد پپو سمیت 3 افراد کو گینگ وار کے ملزمان نے بے رحمی سے...

انجینئر حمید حسین کی ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے ملاقات، مسئلہ پاراچنار کے حل کیلئے بات چیت
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک اپنی توانائی کی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں، جس کی ایک مثال ترقی یافتہ ملک جرمنی کی ہے۔ اس جنگ کے باعث پیدا ہونے والی جغرافیائی، سیاسی کشیدگیوں کے سبب انرجی سیکیورٹی بڑھ گئی ہے اور توانائی کی رسد کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ بہت سے ممالک قابل تجدید توانائی کے ذرایع پرکام کر رہے ہیں، تاہم بجلی کی طلب کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے لیے کوئلہ مستحکم بیس لوڈ سپلائی کے لیے ضروری سمجھا جارہا ہے، خاص طور پر اُن اوقات میں جب قابل تجدید توانائی کی پیداوارکم ہو۔ کوئلے پر انحصار اس کی توانائی کے قابل اعتماد ذرایع کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی...
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کپ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے، جواب میں چیلنجرز 7 وکٹوں پر 137 رنز جوڑ سکی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، فاطمہ ثنا پلیئرآف دی میچرہیں۔ کانکرز کی دوسری میچ میں دوسری فتح رہی جبکہ چیلنجرز کو اپنے تیسرے میچ میں پہلی شکست کا سامنا رہا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو69 رنز سے ہرا دیا۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، کپتان سدرہ...
کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیںامریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کرانے کے لیے براہ راست مداخلت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑاکا طیاروں کی کارروائیاں اور فل سکیل جنگ کے خطرے کو روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے اعلیٰ سطح کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایوں کے درمیان اچانک کشیدگی میں کمی بڑے کھلاڑیوں، خاص طور پر واشنگٹن اور ریاض کی جانب سے فوری سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔امریکہ اور سعودی عرب نے بھارت کی اپیل پر پاکستان سے حملے روکنے کی درخواست کی۔ اس پر پاکستان نے اپنے جوابی میزائل حملے روکنے اور فوری جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بہت مکار، شاطر اور شکست خوردہ ہے لہٰذا پوری قوم کو اب اور زیادہ چوکنا اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور پوری قوم کو مبارک ہو، افواج پاکستان نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے، قوم تمام اختلاف بھلا کر دشمن کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اقوامِ عالم میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، میری تمنا اور دعا...
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا...
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے سرزمین پاکستان اور اسکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو ایک باوقار اور خوددار قوم کے شایانِ شان ہے۔ ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بھارت کے ائیربیسز دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، اور آج پوری پاکستانی قوم نے اتحاد، عزم اور غیرت...
گوجرانوالہ (مجتبیٰ علی شاہ)کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ کے محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جنرل امداد حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور نہ صرف دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ملکی دفاع کے اس کامیاب مظاہرے پر سوشل میڈیا پر بھی کور کمانڈر گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم...
معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حل طلب مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘ شہباز...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد...
انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا...
برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام حالیہ دنوں...
ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تاریخی فتح پر افواج پاکستان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کا...
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر پاک افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے اور یہی عزم ہمارے آباواجداد کے دو قومی نظریے کو...