2025-08-03@20:12:21 GMT
تلاش کی گنتی: 6943
«ساکنان شہرقائد»:
کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں اور ان کی کم سن بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کی جانب جانے والے پل سے نیچے اترتے وقت خاتون کا برقعہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق...
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، عمارت کا کچھ حصہ مکمل تباہ ہوگیا، حملے کے نتیجے میں ہلال احمر کا ایک رکن جام شہادت نوش کرگیا جبکہ اس حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی حملے کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار 839 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث...
نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاون میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں میاں نواز شریف خود بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن)اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، عابد شیر علی، سہیل...
پولیس کی پھرتیاں، سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی ۔ تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کا یہ موقف اسوقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ...
فارن فنڈنگ کیس کو 3سال گزر گئے ،کسی کو سزا دی گئی نہ ہی فیصلہ نافذ ہوا،اکبر ایس بابر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی فریق اکبر ایس بابر نے ایک اہم پیغام میں یاد دہانی کرائی ہے کہ3 برس قبل، 2 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر قانونی فنڈنگ سے متعلق 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی اور تاریخی فیصلہ سنایا تھا، جس پر تا حال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اکبر ایس بابر نے اس تاخیر کو ریاست، نظامِ قانون اور مقننہ کی بڑی ناکامی قرار دیا۔اکبر ایس بابر کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں...

حماس کی نئی ویڈیو نے دنیا کو چونکا دیا: یرغمالی نوجوان اپنی ’قبر‘ کھودنے پر مجبور، خوراک کی شدید قلت کا انکشاف
فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کے حالات پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ ????????BREAKING: Hamas releases a new video featuring an Israeli hostage..hostage digging his own grave in a tunnel.???????? pic.twitter.com/3w25xMEfuQ — THE UNKNOWN MAN (@Theunk13) August 2, 2025 ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے: ’یہ میری قبر ہے… میرے پاس وقت کم ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی کربناک حالت...
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر خراب چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں معائنہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں...
بھنڈی کو اگر روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو یہ صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد مہیا کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے “قدرتی ملٹی وٹامن” بھی کہا جاتا ہے۔ بھنڈی کے روزانہ استعمال کے بڑے فوائد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں؛ بھنڈی کے بیج اور گودا خون میں شوگر جذب ہونے کی رفتار سست کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ اسی طرح میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیئم ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کم کرکے دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ نظامِ ہاضمہ بہتر اور اعلیٰ فائبر قبض سے بچاتی ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے بہتر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تجارت سمیت مختلف امور پر مفید بات چیت ہوگی، وزیراعظم ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں،پاکستان ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔ مزید :
اسرائیل کی غزہ میں درندگی تھم نہ سکی اور تازہ ترین حملوں میں کم از کم 57 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 35 افراد ایسے تھے جو امدادی مراکز پر خوراک کے لیے موجود تھے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ میں خوراک کے منتظر بھوکے فلسطینیوں پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ ادھر جرمنی نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں معمولی بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی ’انتہائی ناکافی‘ ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹفن کورنیلیس نے اسرائیل کو امدادی رکاوٹوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ امن کی بحالی کے لیے فوری اور...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب ہو گئے۔خالد محمود نے الیکشن میں بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے 18 ووٹ سے شکست دی۔بینکاک میں ہونے والے پہلے کانگریس اجلاس کے دوران عہدے پر الیکشن ہوا۔خالد محمود کی کامیابی سے بین الاقوامی کھیلوں کی قیادت میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے علاقائی اعتماد کا اظہار ہے۔خالد محمود کا انتخاب نہ صرف اولمپک باکسنگ بلکہ ایشیا میں بھی کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا...
مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی آئینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف نہ صرف ایک ننگی جارحیت کی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی دھجیاں اڑائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے جب مودی حکومت نے 2019ء میں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کی شناخت، تہذیب و ثقافت پر ایک شاطرانہ وار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے اس مرتبہ بھی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
اسلام آباد:کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔ خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں جلد پیش رفت نہ ہوئی تولڑائی بلاتعطل جاری رہے گی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے جمعے کو غزہ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میرا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ کیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں؟ اگر نہیں، تو جنگ بغیر رکے جاری رہے گی۔‘‘ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زامیر کو غزہ کے ایک...
پاکستان کے معروف کاروباری ادارے نشاط گروپ نے چین کی سب سے بڑی گاڑی برآمد کرنے والی کمپنی چیری انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنی عالمی شہرت یافتہ گاڑیوں ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ جمعے کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ فیصل آباد کے قریب ایک جدید کار مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جہاں نومبر سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی ‘نیکسجن آٹو’ کے ذریعے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی...
یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ مزید امن مذاکرات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کا پانسہ اس وقت بھی روس کے پاس ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی (ٹرمپ) کو مایوسی ہوئی ہے تو وہ صرف ضرورت سے زیادہ توقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک عمومی اصول ہے۔صدر پوٹن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا پائیدار اور مکمل امن چاہیے جو نہ صرف روس اور یوکرین بلکہ پورے یورپ کی...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے لیے خار میں خیمہ بستی کی تیاریاں ایسے وقت میں شروع کردی گئی ہیں جب 50 رکنی قومی جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جرگے نے طالبان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں، افغانستان واپس چلے جائیں یا پھر ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ہوگا۔ باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک نامعلوم مقام پر ہونے والی براہِ راست ملاقات میں طالبان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب علاقے میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں...
تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہم يومِياً تقریباً 68,000 ایک سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے مائیکروپلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تعداد پہلے کے اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی ٹیم نے 16 اندرونی ہوا جیسے اپارٹمنٹس اور کاروں کے نمونوں کو جانچا تاکہ 1–10 مائیکرومیٹر قطر کے مائیکروپلاسٹک ذرات کو شمار کیا جاسکے۔ ماہرین نے پایا کہ گھروں میں تقریباً 528 اور گاڑیوں میں تقریباً 2238 particles/m³ مائیکروپلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ ہر انسان یومیہ 10–300 مائیکرومیٹر قطر کے 3,200 بڑے مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1 سے 10 مائیکرومیٹر قطر کے 68,000 چھوٹے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ غزہ میں امدادی قافلوں کے راستوں اور 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' کے مراکز پر فلسطینیوں کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنانے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔اسرائیل کی فوج نے 27 جولائی کو غزہ کے مغربی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگ میں روزانہ وقفے دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن خوراک کے حصول کی جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دفتر نے بتایا ہے کہ 30 اور 31 جولائی کو شمالی غزہ کے سرحدی...
تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف...
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔(جاری ہے) پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ’ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے‘، علی امین نے کہا تھا ’ہم ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے۔‘سلمان اکرم راجا نے کہا کہ باتوں کو غلط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے، والد...
اسلام آباد: کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔ خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ...
کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے لفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین بھی جل گئی، آگ لگنےسے سیکنڈ فور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا ہوا تھا، آگ لگنے کی وجہ سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی محروم ہوگیا۔ عدالتی عملے کے مطابق آگ رات دوسے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے...
لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا دو ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برادرانہ باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یواے ای...
صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلیں اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں، پارٹی میں ورکرز کا پہلا حق ہے، پیسے کے زور پر کسی کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل بانی تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ ان کو سزائیں نہ بھی ہوتیں تو تحریک تب بھی نہیں چلنا تھی، تحریک کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔ فیصل چودھری...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
نماز جنازہ کے بعد مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کو درود و سلام اور کلمہ طیبہ کے ورد میں دربار حضرت موسی پاک شہید کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی و جہلم کا اجتماع 7 ستمبر کو دربار حضرت موسی پاک شہید پر ہوگا جبکہ فاتحہ خوانی کے لئے سوگواران سید عمران گیلانی کی رہائش گاہ العمران عقب ڈسٹرکٹ جیل میں موجود ہوںگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی مرحوم کی نماز جنازہ نشتر گرانڈ میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے مخدوم زادہ سید عمران گیلانی نے پڑھائی جبکہ چیئرمین...
عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے منعقدہ جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اور مقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے، عمائدین کے مطابق شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک ہوئے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جرگہ عمائدین کے مطابق باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا۔ دوسری جانب...

ورلڈ اکناملک فورم کے پارٹر ادارے مشل پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر چئیرمین سینیٹ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پرحق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم کرنے کر دیا ، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وفد سے ملاقات...
حکومت پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان ‘حق دو بلوچستان’ تحریک کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے، جماعت اسلامی اب اپنا دھرنا ختم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے اسلام آباد میں ملاقات...
پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پرمسافروں کا سامان چھوڑ آئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کے مسافراسلام آباد ایئرپورٹ پرسامان کیلئے پریشان ہوتے رہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازپی کے 842 سے جدہ سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر دو گھنٹے سے زائد وقت تک کنویئر بیلٹ کے گرد اپنے سامان کے انتظار میں کھڑے رہے۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے شکایت کی، مگر واضح جواب نہ مل سکا۔ مسافروں نے الزام عائد کیا نہ تو بروقت کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کوئی مؤثر سہولت میسر آئی۔ بعض مسافروں نے...
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امدادی مراکز کو مقتل بنا دیا ہے، جہاں اسرائیل خوراک کی تلاش میں آنے والوں قتل کر رہا ہے، اس طرح اسرائیل بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے اب تک تازہ حملوں میں امداد کے منتظر 2 فلسطینوں سمیت 15 افراد شہید جبکہ 70 زخمی کردیے گئے۔ خوراک کی کمی کے باعث دو بچوں سمیت مزید 3 فلسطینی بھوک کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ درایں اثنا فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک غزہ کے لیے 40 ٹن انسانی امداد بھیج رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ نے غزہ میں امداد کے متلاشیوں کا اسرائیلی فوج...
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے، کچھ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے جنگجو موجود ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ جنگجو لوگوں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے اور وہ لوگوں کو ڈھال بنا رہے ہیں۔تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم عام لوگوں کو جنگجوؤں کی ڈھال نہیں بننے دیں گے، عوام کو محفوظ رکھیں گے، وزیرِاعلیٰ سے بات کروں گا کہ معاملے کو سلجھایا جائے، علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے لوگ...
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے مخلص ہیں، عوام کی آواز کو سنیں ، ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارا ساتھ دیں ، ہم سب کو اکٹھے ہو کر اس ملک کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ...
خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ...
مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو...
---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی 19 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ اس سے قبل پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو توڑ پھوڑ اور انتشار کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف اپنے وجود کا اظہار کرنے اور آواز عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف پرچے کیے جارہے...
فائل فوٹو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں دی جانے والی سزائیں افسوسناک ہیں، 1970ء کے انتخابات میں بنگالیوں کا مینڈیٹ تسلیم کرلیا جاتا تو پاکستان نہ ٹوٹتا، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس کے دوسرے روز خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ مصطفیٰ کھوکھر کی قیادت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنا خوش آئند ہے، جمہوریت اور عوامی مسائل پر رائے اور عمل طے کرنا وقت کی ضرورت ہے، اپوزیشن کا مطلب صرف تنقید نہیں، اچھی پیش رفت کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریڈ ٹیرف میں پیش...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان کی چین کو جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والے آٹے اور مچھلی کی خوراک کی برآمدات میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 27 فیصد اضافہ ہو گیا، جو چینی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور مسابقت کی نشاندہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے سرکاری اعداد و شمار میں طتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری سے جون 2025 تک چین کو 25.13 ملین کلوگرام فش فلو اور خوارک برآمد کی جن کی قیمت 23.75 ملین ڈالر تھی۔ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جب برآمدات کی قیمت 18.70 ملین ڈالر تھی۔?...
بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے...
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے جہاں بے شمار انسانی اور معاشی نقصانات کو جنم دیا ہے، وہیں اب ایک اور خطرناک انسانی بحران جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے۔ روس میں ایچ آئی وی (HIV) کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خاص طور پر روسی فوجی اہلکاروں میں۔ روس کی وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ کے پہلے سال کے دوران فوج میں ایچ آئی وی کی شرح 40 گنا تک بڑھ گئی۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا آئندہ کئی دہائیوں تک ملک کی معیشت، آبادی اور دفاعی صلاحیت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ روس...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالطیف چترالی کے حلقے پر پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا ہے، ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان فیصلوں کے خلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9 مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5 اگست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) اقوام متحدہ میں نیپال کے سفیر لوک بہادر تھاپا ادارے کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوساک) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کے لیے شراکتوں اور کثیرالفریقیت کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ یہ ان کے ملک اور کثیرالفریقیت سے اس کی مستقل وابستگی کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ وہ اپنی صدارت کے عرصہ میں 'بہتر نتائج دینے' پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیونکہ ایسا کرنا ایک لازمی ضرورت اور کثیرالفریقیت پر اعتماد بحال کرنے، تقسیم کو پاٹنے اور کمزور ترین لوگوں کو بااختیار بنانے کا راستہ ہے۔ Tweet URL آئندہ سال...
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں استدعا کی کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے،متعلقہ عدالتوں میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ مزید :
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور...
کراچی(شوبز ڈیسک)بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف...
ایک نئی سائنسی تحقیق میں ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ بالغ افراد روزانہ اوسطاً 68 ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں، جو کہ گزشتہ اندازوں سے 100 گنا زیادہ ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی ہے، جسے یونیورسٹی آف ٹولوز کے محققین نے انجام دیا۔ تحقیق میں خاص طور پر 1 سے 10 مائیکرومیٹر سائز کے مائیکرو پلاسٹک ذرات کا جائزہ لیا گیا جو پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گھروں اور گاڑیوں کی فضا خطرناک قرار تحقیق میں Raman spectroscopy کے ذریعے محققین نے اپنے گھروں اور گاڑیوں کے اندر موجود فضا کا تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق اندرونِ خانہ فضا میں...
سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے رات گئے ہی کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور نئی کرایوں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آرٹی ایز) کو فوری طور پر عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت...
اسکرین گریب بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کے لیے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سفید جھوٹ بولا کہ غزہ میں غذائی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں جب کہ اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ٹی وی اسکرین پہ نظر آنے والے بھوک سے نڈھال بچے اداکاری نہیں کر رہے بلکہ غزہ میں غذائی بحران واضح نظر آرہا ہے۔ افسوس کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے حل کے بارے میں کوئی تجویز نہیں دی جبکہ غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش بمباری جیسی جان لیوا ہو گئی ہے، جہاں اقوام متحدہ کے عملے کی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے والی اطلاعات نے شہریوں کے بقا کے حوالے سے خدشات میں...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا" نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا" نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا" نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے چہروں...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب پارٹی قیادت نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ورکرز کو سیاسی آگ کی بھٹی میں جھونکا اور قیادت کے اکسانے پر ورکرز اس حد تک گمراہ ہوئے کہ انہوں نے دفاعی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات تباہ کن ہیں جہاں بچوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے، امدادی کارکنوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، پانی کی شدید قلت ہے اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ضروری خدمات بند ہو رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کی جانب سے عسکری کارروائیوں میں چار روز سے وقفہ کیا جا رہا ہے لیکن امداد کی تلاش میں نکلنے والے لوگ اب بھی فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں اور بھوک سے اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ Tweet URL لوگ اپنے بچوں...
چیئرمین پی ٹی آئی کا ہنگامی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سسٹم اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، انتشار یا تصادم کی سیاست پر نہیں، لیکن حالات یہاں تک آ گئے ہیں کہ ہمیں اپنے قائد عمران خان کے سامنے یہ بات رکھنی پڑے گی کہ آیا ہمیں ایوان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا کوئی تحریک چلانی چاہئے، اس کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت بہت جلد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی راہنماؤں کو عدالت سے سزائیں سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ اسد قیصر، جنید اکبر خان، علامہ راجا ناصر عباس کے...
پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ’’گرین ماؤنٹین پارک‘‘ اس وقت خوف و ہراس کی علامت بن گیا جب وہاں موجود ایک جھولا اچانک دو حصوں میں ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں تفریح کرنے آئے 23 افراد زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے۔ اس دل دہلا دینے والا واقعے نے صرف ایک لمحے میں خوشی کو قیامت میں تبدیل کردیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی ہولناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر لوگ بیٹھے ہوئے محفوظ ہورہے ہیں اور جیسے ہی جھولا بلندی کی طرف جاتا ہے، اچانک ایک زور دار دھماکے سے درمیان سے دو حصوں میں بٹ...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔ ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لائوں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا...
گوادر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے رہنما ہدایت الرحمان کی سربراہی میں ‘حق دو تحریک’ کا لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوا اور اس کا مقصد اسلام آباد پہنچ کر بلوچستان کے عوامی مسائل کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانا تھا۔ یہ مارچ 29 جولائی 2025 کو لاہور پہنچا لیکن پنجاب حکومت نے اسے شہر میں داخلے سے روک دیا جس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ مارچ کے شرکا نے پرامن احتجاج کو ترجیح دی اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کیا۔ لانگ مارچ کے شرکا سے پنجاب حکومت کے مذکرات جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں ہوئے، حق دو تحریک کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی منصورہ...

اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز چکوال(سب نیوز)سابق صدر ایف پی سی سی آئی و آئی سی سی آئی ملک زبیر، سابق چیئرمین فاونڈر گروپ و سابق صدر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور سابق صدر چکوال چیمبر وقار بختاوری پر مشتمل اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے چکوال چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی قاضی محمد اکبر کی وفات پرچکوال میں...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر...
انسداددِ ہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹِ گرفتاری انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج 2 مقامات میں جاری کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار کے...
بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں، مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا. امریکہ نے مذاکرات کو ‘تعمیری قرار دیا ۔موجودہ مذاکرات میں’’طے شدہ شیڈول کے مطابق 90 دن تک توسیع‘‘ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انڈیا چیمپینز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا ہے لیکن دوسری طرف بھارتی شائقین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لیتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل سے دستانے مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کھلاڑی میدان میں پڑے بیگ سے اپنے دستانے نکالتے ہیں اور وہ بھارتی فین کو...
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) جرمنی کی جنوب مغربی ریاست باڈن-ویورٹمبرگ میں اسٹٹگارٹ کے قریب لائنفیلڈن-ایخٹرڈنگن قصبے کی سٹی کونسل نے ایک تقریباً مکمل مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کونسل نے اکثریتی ووٹ کے ذریعے فیصلہ کیا کہ کولون میں قائم اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم، جو یہ مسجد تعمیر کر رہی ہے، اس سال کے اختتام تک اپنی لاگت پر مسجد کو گرا دے۔ اس تنظیم کو 2014 میں لائنفیلڈن-ایخٹرڈنگن میں مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم، اس پر یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ تعمیر چار سال کے اندر مکمل ہونی چاہیے، جو کہ تنظیم پوری نہ کر سکی۔ جب اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم نے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ دونوں اطراف کے درمیان طے پایا ہے حقوق بلوچستان لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج اور پڑاؤ ڈالیں گے اور اسی دوران وفاقی حکومت کی اعلی سطح کمیٹی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن اور ان کی ٹیم سے لانگ مارچ کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جماعت کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن، اور صوبائی وزراء سلمان رفیق، صہیب بھرتھ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور امیر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بالخصوص معاشی ترقی، صنفی شمولیت، پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں۔وہ ورلڈ اکنامک فورم کی منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر سعدیہ زاہدی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ورلڈ اکنامک فورم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی ان شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے فورم کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات کو سراہا۔شہباز شریف نے سعدیہ زاہدی کو حالیہ برسوں میں پاکستان کی نمایاں...
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ یہ کمیشن امریکی حکومت پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کو تشویش ناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔انہوں نے یہ بات انڈین امریکن مسلم کونسل سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت قوانین کا غلط استعمال کررہی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوان حیدر کاظمی، مولانا سید شاکر حسین نقوی، سید عرفان نقوی اور سید شاکر حسین کاظمی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا اور زیارت کربلا ہماری مذہبی شناخت کا حصہ ہے، جسے محدود یا بند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے زمینی راستے پر جانے پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خدشات کو جواز بنا کر زائرین پر عائد کی گئی اس پابندی کو ملت جعفریہ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ریلی جتوئی چوک سے شروع ہو کر جنرل بس اسٹینڈ تک...
اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ...
غزہ کی ایک لاچار ماں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کی بھوک و افلاس کی حالت بیان کرتے ہوئے دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔ غزہ کے نصر ہسپتال میں داخل، غذائی قلت کا شکار 2 ماہ کی بچی کی ماں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچی کو غزہ سے باہر علاج کے لیے لے جایا جائے تاکہ بچی کی جان بچائی جا سکے۔ یاسمین ابو سلطان نے اسرئیلی جارحیت کے سبب غزہ میں جاری جبری قحط سالی کی روداد سناتے ہوئے کہا ہے کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تھی تو اس کا وزن 2.7 کلوگرام تھا، اب اس کا وزن صرف 2.6 کلوگرام رہ گیا ۔...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جان ہاسٹنگ نے کرکٹ کی تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 میچ میں 39 سالہ جان ہاسٹنگ اوور میں 18 گیندیں پھینکنے کے باوجود اوور مکمل نہ کروا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 38 ایک روزہ انٹرنیشنل کھلنے والے فاسٹ بولر نے اننگز کے آٹھویں اوور میں 12 وائڈ اور ایک نو بال پھینکیں اور پھر بھی اوور کو مکمل نہ کر سکے۔ 74 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کے کپتان بریٹ لی نے اننگز کا آٹھواں اوور جان ہاسٹنگ کو کرانے کے لیے دیا۔ جان ہاسٹنگ...
پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے...
راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط...