2025-05-07@16:08:26 GMT
تلاش کی گنتی: 11657
«سی سی آئی کا اجلاس»:
جماعت اسلامی کا بھارت کے حملوں کے خلاف 9مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت...
لاہور: بھارت کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ کے باوجود لاہور کے سرحدی علاقوں میں لوگ کسی ڈر اور خوف کے بغیر روز مرہ کے کاموں میں مشغول رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بعض سرحدی دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔ ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے لاہور کے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہات جن میں ایچوگل، بھسین، لبان والا، واہگہ، بھانو چک، نروڑ اور منہالہ کا دورہ کیا جہاں لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول نظر آئے۔ چائے کی دکانوں اور تھڑوں پر بیٹھے بزرگ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت پر گفتگو اور تبصرے کرتے رہے، بعض علاقوں سے چند ایک خاندانوں نے اپنے بچوں اور خواتین...
وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس، بھارتی جارحیت پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس شروع ہوگیا، غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جارہی ہے۔اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت نے علاقائی امن واستحکام کو خطرے میں ڈالا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے۔اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔
ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے...
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُس نے پاکستان کے نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، چھٹیوں میں اضافے کا زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے جہاں وہ دنیا سے کٹ کر اس وقت تک رہیں گے جب تک نیا روحانی پیشوا منتخب نہیں کر لیتے۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تاریخی عمل شروع ہو گیا۔ کارڈینلز نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ اجتماع کے بعد سسٹین چیپل میں داخل ہو کر خفیہ ووٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلے دن صرف ایک ووٹ ڈالا جائے گا اس کے بعد روزانہ زیادہ سے زیادہ چار بار ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ ووٹنگ کے بعد جلائے گئے بیلٹ کا دھواں چیپل کی چھت سے باہر آئے گا۔ سیاہ دھواں کا مطلب ہو گا...
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش...
بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے بعد شمالی اور بھارت کے 20ہوائی اڈوں پر 10مئی تک 200 اندرون ملک پروازیں منسوغ کردی گئیں۔بھارتی حکام 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی ہیں،10 مئی تک 20 ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔ایئرانڈیا کے مطابق سرینگر،لیہ،جموں،امرتسر،جودھ پور،اوربھوج ایئرپورٹ بندہے،اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے، اور یہ پروازیں 10 مئی صبح 5:29 بجے تک معطل رہیں گی۔ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی...
محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سندھ کے محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے اور تمام ایمرجنسی...
بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی سے بہاولپور کی ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا...
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ میں وطنِ عزیز پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا...
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا خصوصی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج بلایا گیا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارت خارجہ نے اہم سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے غیرملکی سفرا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج شام 6 بجے وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ میں بھارتی اقدامات کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاکستان کے مقف اور ردعمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ذرائع...
میٹنگ میں کابینی وزراء تبادلہ خیال کرکے یہ طے کرینگے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کے درمیان جموں و کشمیر کی عوام کو محفوظ کیسے رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے "آپریشن سندور" کے بعد جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں ایک ایمرجنسی کابینہ میٹنگ بلائی ہے، جس کی انہوں نے خود صدارت کی۔ اس سے پہلے 10 بجے انہوں نے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی۔ وزیراعلٰی عمر عبداللہ کے ذریعہ بلائی گئی اس اہم میٹنگ میں پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وہاں چل رہی فوجی کارروائی کے درمیان موجودہ صورتحال پر جموں و کشمیر وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی نظر ہے۔ ...
اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
---فائل فوٹو وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔ بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبیترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر کے اقدامِ جنگ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی بلاشبہ بلااشتعال اور دانستہ انجام دیا گیا اقدام جنگ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دو ہفتوں سے انڈیا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا، ہم نے بارہا باور کروایا...
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علماء، ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متنازعہ نصاب تعلیم کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا انعقاد علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء 16 ایکڑ میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں علمائے کرام، ماہرین تعلیم، وکلاء، صحافی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور کنوینئر نصاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس ری شیڈول کیا جائے گا۔ بیرسٹر عقیل نے وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر ہونے کی تصدیق کردی۔ مزید :
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وطن عزیز پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک سر زمین پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کیا جائے۔ اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین نے رات کی تاریکی میں بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ تحریک تحفظ آئین کے...
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...

بھارتی جارحیت سے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا گیا، پاکستان اپنی مرضی اور وقت پر حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے.دفترخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا. دفتر خارجہ سے منگل و بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے...
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل ظہیرکا 7سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت پر پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا،اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے،ذرائع وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی،بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے اقدام جنگ کیا ہے۔ ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ مزید :
بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جب کہ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بزدلانہ حملے سے بھارتی فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جس نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا.(جاری ہے) آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ناصرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین...
پاکستان پر انڈین حملے کے بعد بلائے جانے والے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع اور اس کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کو اس سلسلے میں مناسب کارروائیاں کرنے کا باضابطہ اختیار دیا گیا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’انڈین جارحیت پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ...
15 مئی کو یوم نکبہ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ 16 مئی کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور جمعہ نماز کے اجتماعات میں عالمی استعماری قوتوں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی فلسطین کے خلاف سازشوں سے متعلق خصوصی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سرپرست اراکین نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم نکبہ کی مناسبت سے ’’عشرہ نکبہ‘‘ 7 مئی تا 16 مئی منانے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے کی گئی...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔ بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکاء نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اعلامیہ میں بھارتی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے خلاف ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دی گئی۔ اجلاس میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنے وقت، جگہ اور انداز کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مسلح افواج کو باضابطہ طور پر ہر ممکن جوابی اقدام کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔...
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان...

پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘ مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بھارتی افواج کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہر 3:30 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا تھا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا، بھارت کے ہر حملے کے جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود منتخب کریں گے، عالمی برادری بھارت کو غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ بنائے، پاکستان امن کا حامی ہے لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزراءشریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی،قومی سلامی کمیٹی نے بھارت کی بلااشتعال بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غورکیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 6اور7مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے حملہ کیاگیا، بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کئے،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی،بھارتی اقدام پاکستان کی...
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس تین بجے طلب کرلیا گیا جس میں بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 2 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔ گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے...
اویس کیانی:وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام ساڑھے تین بجے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم وفاقی کابینہ کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے جس میں تازہ ترین دفاعی اقدامات اور سفارتی محاذ پر پیش رفت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا حکام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹراور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔ قبل ازیں...
لائن آف کنٹرول پر واقع چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے عسکری ذرائع کے مطابق دشمن نے رات گئے اچانک اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس پر پاکستان آرمی نے نہایت مؤثر اور بھرپور انداز میں فوری جوابی کارروائی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کیے گئے جبکہ بھارتی افواج کی متعدد پوسٹیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں دشمن فوج کو نہ صرف پسپائی اختیار کرنا پڑی بلکہ انہوں نے چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کا کھلا اعتراف بھی کر لیا جو میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی علامت سمجھا جاتا ہے عسکری ذرائع کا کہنا ہے...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں کیپیٹل ہسپتال میں فوری طور پر ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال نے اس ضمن میں اہم سرکلر جاری کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سرتاج علی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جب کہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین کوثر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
اکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گےپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین حملوں کے بعد بلایا جانے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انڈین حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا،وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی پر عسکری حکام نے بریفنگ دی۔(جاری...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...
تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
فوٹو بشکریہ اے ایف پی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے۔ مکینوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد 3 اور دھماکے سنے گئے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت...
تصویر بشکریہ اے ایف پی وزارت اطلاعات ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بھارتی جارحیت سے متاثرہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو اُن جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے جہاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2گھنٹے جاری رہا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہبازشریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان سے خطاب کریں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج سہ پہر ساڑھے 3بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند، نیا نوٹم جاری نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہونگے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین امدادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین کمیشن کی...
کراچی: ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔ منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر...

بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کی اسامیوں کے بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کیلئے 54 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد راحیل، فرقان احسن، محمد عمید، اسامہ امتیاز، مبشر احمد معاج، محمد اسامہ شبیر، سحرش نذیر، محمد رؤف، احمد شاہ مسعود، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، سباحت جبین، محمد حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان علی خان، عدنان علی ورک، محمد عدنان، محمد عارف، محمد عثمان امین، شعیب اسلم، محمد...
چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ بعدازاں چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فون پر مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور محکمہ داخلہ کے افسران بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔...
بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملوں کے فوری بعد افواج پاکستان نے بھرپور کاروائی سے منہ توڑ جواب دیا۔جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے۔ صبح کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ہمارا ردعمل جاری ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔ ہم بھارتی حملے کا جواب دے رہے ہیں اور بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل داغ دیئے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی...
اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام میں بھارتی حکام کی جانب سے کیے گئے...
ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔ ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔ ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔ کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری...
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے اہم اعلانات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت شروع ہوا ہے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور پاکستان کے مزید جوابی اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی...
پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
سربراہ تحریک بیداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کی ناپاک جسارت پر پاکستان کو فیصلہ کن اور باوقار ردعمل دینا ہوگا، افواجِ پاکستان عسکری مشقوں اور عملی تیاری سے دشمن کو خبردار کرے، عرب و غیر عرب ریاستیں بھارت کے مفاد کی حلیف ہیں، ان پر بھروسہ نہ کریں، بھارت کی جرأت ہماری فلسطین پر خاموشی کا خمیازہ ہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور مفسر قرآن علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرات مندانہ اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے ایک اوربزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان پر کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرتارپور کوریڈور بدستور کھلا ہے اور پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ تاہم، بھارتی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پراجیکٹ مینجمنٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ، یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلااشتعال جنگی جنون میں شہری آبادیوں پر بزدلانہ اور شرمناک حملہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رات کی تاریکی میں بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔ گورنر پنجاب نے پاک فوج کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کو ملک کا تاریخ ساز دفاع کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔ گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
جنیدریاض : پاک بھارت جنگ میں فتح پر عوام پُرجوش ، عوام کا ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان ،لاہوریوں کی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت، کہتے ہیں دشمن کے بزدلانہ وار کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔ پاک بھارت جنگ میں فتح پر عوام پُرجوش ہیں ،عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ۔ لاہوریوں نے بھی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔انکا کہنا ہے کہ دشمن کے بزدلانہ وار کامنہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم...
قیصر کھوکھر: سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کا اجلاس آج دو بجے دوپہر طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد بریفنگ دیں گے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضلع کونسل اور بلدیہ عظمیٰ کے خاتمے پر اعتراض اُٹھا رکھا ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین پیر اشرف رسول اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری اور اسمبلی میں ووٹنگ کا فیصلہ ہوگا۔ کمیٹی نے ایکٹ میں کی گئی بعض ترامیم کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ دینے اور دلائل سے ان ترامیم کی افادیت منوانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا Ansa Awais Content Writer
—فائل فوٹو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔وزیرِ اعظم آفس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہیں، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کرلی پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرا دیے، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ بھارت کی پہل...
ریلی ڈیڑھ بجے دوپہر مسجد شہداء مال روڈ سے شروع ہو فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ ترجمان جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت کی رات کے اندھیرے میں جارحیت کیخلاف ایمانی جذبے سے سرشار لاہوری عوام جوق در جوق نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں جماعت اسلامی یوتھ اور جماعت اسلامی کے کارکنان، عہدیداران اور سابقین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور نے آج (7 مئی)’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی ڈیڑھ بجے دوپہر مسجد شہداء ریگل چوک مال روڈ سے شروع ہو کر فیصل چوک پنجاب اسمبلی...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، خصوصاً بھارت کے حالیہ حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی، عطا تارڑ، اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہیں۔ اس کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں...
) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوونے والا ہے، اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں، جب کہ شرکا کی آمد بھی شروع ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عسکری حکام اور کمیٹی ارکان اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کریں گے۔ مزید :
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار تھے، اس لیے بھارت کو فوری جواب دیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنےدفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ Post Views: 4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو...
بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیاںی رات پاکستان کے حملے کے بعد پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے پیش نظر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر پارٹ ٹو کے تھیوری امتحان اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا آج اسلامیات...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ Post Views: 3
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح طلب کرلیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔ Post Views: 2
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک سخت اور واضح بیان جاری کیا ہے، جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے. قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں...

بھارت کا پاکستان پربزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مارگرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ...
ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب میں بھارت نے بالآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ ...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 12 گھنٹے کے لئے پروازیں منسوخ کیں، مسافر پی آئی اے کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں۔ بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن...