2025-11-04@04:00:39 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«ڈرون اڈہ»:

    تاجکستان نے آینی ایئر بیس کا مکمل کنٹرول انڈیا سے واپس لے لیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارت کی تاجکستان میں تقریباً 20 سالہ عسکری موجودگی کا اختتام ہوگیا۔ یہ فیصلہ خطے میں روس اور چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، بھارتی کانگریس نے اسے ملک کے لیے اسٹریٹجک دھچکا قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا بھارت کے لیے آینی ایئر بیس کا نقصان صرف ایک لاجسٹک معاملہ نہیں بلکہ اس کی علاقائی اسٹریٹجک رسائی میں نمایاں کمی کی علامت ہے۔ یہ اڈہ افغانستان اور وسطی ایشیائی خطے میں نگرانی کے لیے انتہائی اہم سمجھا...
    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو ریاست ائیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی سہولت قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں قطری ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹس تعینات کیے جائیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قطر پر کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا جن میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے...
    لاری اڈہ پولیس کی کاروائی میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالر اسماعیل نے پولیس والوں کو فون پر بتایا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 31 ہزار 5 سو کی رقم چھین کر فرار ہوئے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر لاری اڈہ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا اور جائے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا۔ ایس پی سٹی  بلال احمد نے بتایا کہ دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خرد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے جھوٹی کال کر دی۔ پولیس کی...
    عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، رامون ہوائی اڈہ اس شہر سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ایلات کے قریب واقع ہے۔ اسے اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے جنگ بالخصوص یمنی مسلح افواج کے حملوں کی وجہ سے رامون بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منصوبہ ایک ناکام منصوبہ قرار دیا ہے ، یہ ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کی خدمات فراہم کرنے سے قاصر رہا۔ معروف صیہونی اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2019 سے شروع کیے گئے رامون ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ میں تبدیل کیا جانا تھا لیکن ان...
    این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام  کیلئے  ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے،...
    این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔ سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل...
    جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علما کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔  ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج یکم اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔  بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار...
    جنوبی وزیرستان لوئر میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوجائے گی۔ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کھولنے کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہوگی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں تقریباً 2 سال سے بند پاک افغان بارڈرکے انگوراڈہ گیٹ کو آج باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی بلکہ مقامی عوام کو بھی معاشی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر اور ڈپٹی کمانڈر خمرانگ بریگیڈ خصوصی مہمان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: غیر حاضری پر 119 مرد و خواتین اساتذہ معطل تقریب کے موقع پر اسکول کے بچے، علما کرام اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر نے کہا کہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے وزیرستان میں بے روزگاری کم ہوگی اور قومی خزانے...
    ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ مریم نواز کل 22 ستمبر کوساہیوال کا دورہ کریں گی۔ وہ عوام کی سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب حکومت ساہیوال میں 26 الیکٹرک بسیں چلائے گی۔ پہلے مرحلے میں ساہیوال کیلئے 16 بسیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے شہریوں کو سفری سہولیات کے مدنظر ان بسوں کو 5 روٹس پر چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ایک روٹ عارف والا بائی پاس سے مائی والی مسجد براستہ پاکپتن بائی پاس، پاکپتن چوک، اندرون بس اڈہ، لائبریری چوک، کالج چوک، مڈھالی روڈ اور سرور چوک ہے۔ دوسرا روٹ کے ایف سی چوک سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے انگور اڈہ میں این ایل سی بارڈر ٹرمینل کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دے دیا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے این ایل سی بارڈر ٹرمینل انگور اڈہ کو باضابطہ طور پر کسٹمز پورٹ قرار دیا ہے۔ انگور اڈہ جنوبی وزیرستان کے ضلع اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے درمیان سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے۔ مذکورہ فیصلہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سرحدی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کسٹمز کے عمل کو آسان بنانے اور سرحد پار...
    جنوبی وزیرستان کی تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک گیٹ دوبارہ نہ کھولا گیا، تو وہ احتجاجاً حکومتی مشینری کو مکمل طور پر جام کر دیں گے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تاجر برادری کے ایک اہم جرگے میں تمام تجارتی یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں ملک سردار علی اور لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 21 مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاجر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے امریکی بمباری کے جواب میں قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے “العُدید ایئربیس” پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے العُدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔حملے سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ تین روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا نے العُدید اڈے سے اپنے 40 جنگی طیارے منتقل کر دیے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق، العُدید ایئربیس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور 60 ایکڑ پر محیط یہ اڈہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا ایک مرکزی عسکری مرکز ہے۔یہ ایئربیس تقریباً 10...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تہران میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران ڈرونز سے بھرا ہوا ایک منی ٹرک قبضے میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق، مذکورہ ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد کیے گئے، جو تہران کے علاقے پشوا میں قائم ایک خفیہ فیکٹری سے لائے جا رہے تھے اور نامعلوم مقام کی جانب روانہ تھے۔ یاد رہے کہ چار روز قبل بھی ایران میں موساد کی ایک خفیہ ڈرون فیکٹری کا انکشاف ہو چکا ہے۔ایرانی سیکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن کے دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک ایجنٹ نے گرفتاری سے بچنے...
    ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے ڈرون خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔ ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔     یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں سے ایک جاسوس نے گرفتاری...
    ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے ڈرون خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔ دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔ ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا   جن میں سے ایک جاسوس...
    اسرائیلی میڈیا نے ایران پر فضائی حملے سے قبل تہران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی جانب سے ڈرون اڈہ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام کے خلاف آپریشن کی تیاری میں کئی سال لگائے، اس کیلیے تہران میں ڈرون اڈہ بنایا گیا جبکہ اس میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔ سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ موساد کے ایجنٹوں نے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ڈرون اڈہ قائم کیا، ڈرونز کو راتوں رات فعال کیا گیا جس کا مقصد زمین سے زمین تک میزائل لانچروں کو متاثر...
    انگور اڈہ بارڈر— فائل فوٹو صدر چیمبر آف کامرس سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر کے 2 کسٹمز افسران بازیاب ہو گئے ہیں۔ایک بیان میں سیف الرحمٰن نے کہا کہ بازیاب افسران میں سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نثار عباسی اور انسپکٹر خوش حال شامل ہیں۔صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دونوں افسران کو 13 فروری کو اغواء کیا گیا تھا، دونوں افسران کی رہائی میں تاجروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
    دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں  دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع  نے کہا کہ آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان...
    اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ائیرپورٹ بن گیا جہاں نفسیاتی مسائل  کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ سی او اوائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے سہولت کے بارے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو ائیرپورٹ آمد پر خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آفتاب گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ائیرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایک غیر معروف ویب سائٹ بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کی درخواست پر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ وسیع و عریض فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے، جو برسوں تک افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ رہا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی C-17 طیارے کی بگرام آمد کی خبروں کو ’پروپیگنڈہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔...
    ریلی بالائی اڈہ اور نلوچی پل سمیت اہم مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر یوتھ انیشیٹیو نے مظفرآباد میں اپر اڈہ سے نیلوچی پل تک ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ریلی اس غیر متزلزل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تھی جو پاکستان کے قیام کا باعث بنی۔ ریلی پاکستان اور کشمیر کے درمیان اٹوٹ رشتے کا ایک واضح مظہر ہے۔ 23 مارچ 1940ء کو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے تاریخی قرارداد لاہور منظور کی جس میں برصغیر میںمسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا۔ اس قراردادوں کے محض سات برس بعد مسلمان پاکستان کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)علی امین گنڈاپور، افغانستان کی طرح خیبر پختون خوا کو بھی دہشت گردوں کا اڈہ اور پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور اُن کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کاروائی۔ خدانخواستہ کل ہماری مغربی سرحد پر کوئی مہم جوئی ہو جائے تو کیا ہماری مسلح افواج گنڈا پور سے اجازت کا انتظار کرتی رہیں گی۔ عمران خان نے اُس وقت کی فوجی قیادت کے ساتھ مل کر جن دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس لا کر پاکستان میں بسایا وہ ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ ہارڈ سٹیٹ کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو لوگ ریاست پہ حملہ آور ہو رہے...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) نے پیر بہ تاریخ 20 جنوری کو اپنی پہلی مسافر پرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد کمرشل آپریشنز کا آغاز کردیا۔ یہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جو 4,300 ایکڑ (17 کلومیٹر) اراضی پر محیط ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ ہے۔ یہ صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی بحیرہ عرب کے ساحل پر گوادر کے پرانے ہوائی اڈے کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر (16 میل) دور گورندانی کے مقام پر واقع ہے۔ اس پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس کے لئے بنیادی طور پر چین نے بطور گرانٹ فنڈ فراہم کیا اور...
    اسلام آباد — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگر جوبائیڈن کی جگہ ہوتے تو افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول کبھی نہ چھوڑتے اور وہاں کم از کم پانچ ہزار امریکی اہلکاروں پر مشتمل دستہ تعینات رکھتے۔ بدھ کو پہلے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔ جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول امریکہ نے اس کا کنٹرول کھو دیا اور یہ ایئر بیس اب چین کے زیرِ اثر آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں چین...
    نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئربس کی پہلی لینڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادار کے نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز پہلا ایئربس طیارہ لینڈ کرگیا جس سے ہوائی اڈے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ ایئر پورٹ کے منیجر خالد کاکڑ نےشِنہوا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی خصوصی پرواز گوادر ایئرپورٹ پر اتری جو گوادر کی تاریخ میں ایئربس کی پہلی لینڈنگ ہے۔چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت سے لیس ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اترسکتے ہیں۔ اس کے رن وے کی لمبائی...
    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ائیرپورٹ سے آج پہلی پرواز گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 197 گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمان کے شہر مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اور اسے فعال بنانا حکومت پاکستان کے چند بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام 2019 میں شروع کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس نیو گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے...
۱