2025-05-22@08:45:42 GMT
تلاش کی گنتی: 4957

«کے راہنما»:

      زاہد چودھری :26 مئی سے سال 2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے 36 اضلاع سے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ عدیل تصور نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی تربیت بروقت مکمل کی جائے۔غیر تربیت یافتہ ٹیموں کو مہم میں شامل نہ کیا جائے۔گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو فالو اپ کیا جائے۔اضلاع کو چیلنجز چھپانے کے بجائے سامنے لانے کی ہدایت دی گئی۔کوائف کی ہیر پھیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو...
    سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے  کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک  پہاڑی درہ ہے جس سے  چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا  راستہ 6...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 201ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.4فیصدکم ہے،گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، مارچ میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ...
    مورو میں کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف سرکاری مدعیت میں 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق درج مقدمات میں 50 افراد کو نامزد جبکہ مجموعی طور پر 75 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کیا، پولیس پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔ حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نوشہروفیروز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت اسلحہ کی نمائش اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز  جنوبی افریقہ کے صدر  سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
    این ایچ اے نے چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو بابوسر ٹاپ تک مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ یہ سڑک ناران سے آگے مختلف مقامات پر شدید برفباری اور گلیشیئرز کے باعث بند تھی، جس کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق ناران سے بابوسر ٹاپ تک مجموعی طور پر 21 برفانی گلیشیئرز موجود تھے جنہیں مرحلہ وار کلیئر کیا گیا۔ بحالی کے بعد بابوسر ٹاپ سے گلگت جانے والے سیاحوں کے سفر کا دورانیہ تقریباً سات گھنٹے کم ہو گیا ہے جو اس سے پہلے شاہراہ قراقرم کے ذریعے طے کرنا پڑتا تھا۔ این ایچ اے کی جانب سے سڑک...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں۔ وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں مؤثر ترجیحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی حد کے پیش نظرمنصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ڈیمانڈ 3000 ارب اور وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ...
    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔ امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔ واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا...
    پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتیں۔  ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے غیر واضح اور سوچا سمجھا جواب دیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن موجودہ حالات...
    اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔ میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں...
    1200 ایکڑ پر محیط کراچی کی مویشی منڈی لاکھوں قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی کرتی ہے، یہاں کچھ عرصے کے لیے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے جہاں لاکھوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ان کے بیوپاری بھی مویشی منڈی میں اپنا بوریا بستر باندھ کر آتے ہیں کیوں کہ جب تک جانور بک نہیں جاتے ، انہیں منڈی ہی میں گزر بسر کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چلتی پھرتی موٹر بائیک شاپس پر شہری انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو ان کی نجی سے لیکر اجتماعی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مویشی منڈی میں چائے کے ڈھابے، الیکٹرانک اشیاء، جانوروں کے لیے...
    عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے شامی سرزمین پر باہمی فوجی تصادم کو روکنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم و ترک حکومت کے درمیان "ابتدائی معاہدے" کا انکشاف کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی و شامی سرزمین پر قابض غاصب صیہونی رژیم اور شام کے ایک حصے پر قابض ترک حکومت نے آذربائیجان میں انجام پانے والے کئی ایک ادوار پر مبنی اپنے مذاکرات کے بعد، شام میں دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی فوجی تنازعے سے بچنے کے لئے ایک "ابتدائی سمجھوتے" پر دستخط کئے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی اعلی عہدیدار نے صہیونی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل و ترکی، شامی سرزمین پر...
    واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔" تاحال حملے کی ذمہ...
    کراچی: کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس...
    نون لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، سابق وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے راہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے، بعدازاں عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر...
     واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو اپڈیٹ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل ( بٹن ) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا، آپشن کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کوئی بھی کانٹیکٹ ان کا اسٹیٹس شیئر کرسکتا ہے یا نہیں۔ نئے فیچر کو  سب سے پہلے  اینڈرائیڈ بیٹا  کے ورژن  2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر اس فیچر کو  آئندہ ہفتوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن ، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے، فیچر کو   سوئچ آف کیے جانے کی صورت  ٹوگل آپ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مئی 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی ماہرین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو دھوکہ دہی کے مراکز سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں جہاں انہیں ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے دوسروں سے رقم اینٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔کمبوڈیا، میانمار، لاؤ، فلپائن اور ملائشیا میں ایسے بہت سے مراکز قائم ہیں جہاں مختلف قومیتوں کے ہزاروں لوگوں کو سمگل کر کے لایا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ اب انسانی اور انسانی حقوق کے بحران کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جو لوگ ان مراکز سے کسی نہ کسی طرح چھٹکارا پا لیتے ہیں وہ میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر...
    رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ گزشتہ ہفتے نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت دونوں معیشتوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے محصولات میں کمی کی ہے، جیسا کہ دونوں ممالک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی ایرانی پارلیمان نے منظوری دے دی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع کرنا اور دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے 17 جنوری کو اسٹرٹیجک شراکت معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ روس کی قانون ساز برانچ نے اپریل میں اس معاہدے کی منظوری...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کیا۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 6 ماہ میں 238 سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلے کیے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، 6 ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر ہونے سے مجموعی تعداد 454 ہوگئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں سپریم کورٹ نے 26 سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کیے۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے 3 مستقل بینچ تشکیل دیے، خصوصی بینچوں نے کئی ہفتے مسلسل کام کرکے سزائے موت کے مقدمات نمٹائے۔اعلامیے کے...
    سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔عدالت عظمی سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمی سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے...
    سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل ، اطلاق کن کیسز پرہوگا؟ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمیٰ سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق...
    پراگ (نیوز ڈیسک) شمال مشرقی چیک ریپبلک کے کرکونوشے پہاڑی علاقے میں دو کوہ پیماؤں نے جنگل کے راستے سے گزرتے ہوئے ایک پتھریلی دیوار سے نکلا ہوا ایلومینیم کا ڈبہ دیکھا جس کے اندر سے سونے کا ایک قیمتی اور پراسرار خزانہ برآمد ہوا۔ یہ خزانہ ہراڈیس کرالووے کے مشرقی بوہیمیا کے عجائب گھر کو فوری طور پر حوالے کر دیا گیا۔ خزانے میں 598 سونے کے سکے، 17 سگار کیسز، 10 سونے کے کنگن، ایک پاؤڈر کمپیکٹ اور ایک کنگھی شامل ہے۔ سی این این کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ زیادہ پرانا نہیں ہے، کیونکہ اس میں سے ایک سکہ 1921 کا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کی منظوری کو اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردیا۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو اپنے عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔ایف بی آر نے بجٹ کے لیے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کردی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.07 ٹریلین روپے ہوسکتا ہے۔ ذرائع...
    شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2.504 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے، اگلے سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ کے...
    ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔  وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دوسری جانب ماہر فلکیات نے...
    بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے  لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھر کے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے...
    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  پاکستان  امن کا داعی ہے  اور پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری مؤقف ہے ،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی نیویارک ٹائمز سے گفتگو...
    بنگلورو میں متنازع بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی اور حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوسوامی اور مالویہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے کی منظم مہم چلائی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ اس عمل سے نہ صرف بھارتی عوام کو گمراہ کیا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی بدنامی ہوئی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی پروفیسر بھی ارناب گوسوامی کی بکواس برداشت نہ کرسکیں، شو چھوڑ کر چلی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔  صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل...
    کراچی: اڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔ TagsShowbiz News Urdu
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔  چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا...
    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا،...
    بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
    لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، جس کی وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔لکی مروت میں 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں میں 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ حکام کے مطابق ملک میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔
    گلشاد بی بی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ 8 سال کی عمر میں داخلہ مہم کے دوران انہیں اسکول میں داخل کیا گیا اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جاتی ہیں، لیکن ان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ان کی عمر کے 49 لاکھ بچے اب بھی اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم ہیں، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟ 17 سالہ گلشاد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے اور سال 2014 میں خصوصی داخلہ مہم کے دوران ان کا اسکول میں داخلہ ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی...
    پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔آذربائیجان کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ناصر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ سیمینارز، تربیتی پروگرامز، استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعلیم کے مواقع پیدا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو کی وجہ سے سارا مسئلہ پیدا ہوا، پورا عمل خفیہ رکھا گیا،ججز سنیارٹی کے معاملےکو ایگزیکٹو نے خراب کیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ججز ٹرانسفر آئینی اختیار ہے تو ایگزیکٹو نے کیسےسنیارٹی خراب کی۔ لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک...
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کے  بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون تک جواب طلب کرلیا۔عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔ سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علویپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے...
    کم وقت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ انمول بلوچ اکثر رشتے یا مثالی شریک حیات کے حوالے سے سوالوں کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتہ میں قدم رکھنے سے پہلے انسان کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی رشتہ کو کامیاب بنانے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ رشتہ کی بنیاد صحت مند ذہن پر ہی ممکن ہے۔‘ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ رشتہ بنانے سے پہلے انسان کو اپنے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے اور اس کے لیے خود پر...
    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شاہ سلمان نے امریکی صدر کے دورے کے مثبت نتائج کی تعریف کی۔ کابینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودیہ عرب کو دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹجک اور معاشی شعبوں میں تاریخی پیشرفت قرار دیا۔ سعودی کابینہ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں پر امریکی صدر کے ردعمل کو سراہا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمہ سے شام کی تعمیر نو اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
    خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کے پی حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس سکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔ اس لائف انشورنس سکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جس کے تحت اگر گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ 60 سال سے...
    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔ حکام کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی بچی کا تعلق یو سی بخمل احمد زئی سے ہے، بنوں کے متاثرہ بچے کا تعلق یو سی سین ٹنگہ، تحصیل وزیر سے ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4، پنجاب سے 1 پولیو...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی خدمات کااعتراف کرتیہوئے انہیں فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی کی منظوری دے دی ہے جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کامتفقہ فیصلہ کیاگیاہے،اس فیصلے کااعلان وفاقی کابینہ کے ایک خصوصی اجلا س میں کیاگیاجس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور وزیراعظم آفس نے اس کاباقاعدہ اعلامیہ جب جاری کیاتو یہ ایک بریکنگ نیوز کے طورپر سامنے آیا،دلچسپ بات یہ ہیکہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کابینہ اجلاس میں جنرل سیدعاصم منیرکو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویزدی...
    بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین آرمی کی خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی رہنما اور ریاست مدھیا پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ وجے شاہ کی طرف سے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر کے معذرت نامے کو بھی مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کہا کہ وجے شاہ کے بیان پر پوری قوم کو شرمندگی ہے۔ انہیں اس طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے محتاظ ہونا...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کو 2021 میں افراتفری کے عالم میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے جائزے کا حکم دیا ہے، مذکورہ انخلا ایک طویل عرصے سے موجودہ حکمراں جماعت ریپبلکن کی جانب سے تنقید کا نشانہ رہا ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے ایک میمو میں لکھا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہمیں ایک جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ضمن میں ممکنہ جوابدہی کا تعین کیا جاسکے اور امریکی عوام کو اس حوالے سے مکمل تصویر بھی فراہم کی جاسکے۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ایک خصوصی جائزہ پینل گزشتہ تحقیقات کا اچھی طرح سے جائزہ لے گا، جس میں حقائق کے نتائج، ذرائع، گواہان، اور فیصلہ سازی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی جبکہ ریپ کے الزام میں ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا۔ سپریم کورٹ نے چوکیدار اور مالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مالی اور چوکیدار (افتخار اور جان) جتنی سزا کاٹ...
    عالمی سیاست ہمیشہ طاقت کے توازن میں ہی رہی ہے، معاشی اور فوجی محاذ پرطاقتور ممالک ہی دنیا کی سیاست کو اپنے اپنے انداز سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں، اس انداز کا ایک واضح اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ الفاظ ہیں جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے موقع پر کہے کہ اگر دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارت کرنی ہے تو فوری طور پر جنگ بندی کردیں ورنہ امریکا اپنے تجارتی تعلقات ختم کر دے گا، یہ وہ واضح معاشی دھمکی تھی جس کا برملا اظہار امریکی صدر نے کر دیا۔ اس کے پس پردہ کیا کیا عوامل رہے ہوں گے، ان کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ واقفان حال...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا جس میں کچھ ایونٹ فرداً جبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔ یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے جو کہ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر اسٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔ واضح رہے ایپل کی جانب سے اس ایونٹ...
    خوبصورت جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کو واسع چودھری نے لکھا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی مقبول زمانہ جوڑی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فلم کا پروموشنل گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں گانے پر شاندار رقص کرکے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا...
    سٹی42: علیمہ خان کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقاتوں پر کئی روز کی پابندی کے بعد ان کی اپنے بھائی سے ملاقاتیں دوبارہ شروع ہوئیں تو انہوں نے آج جیل میں بھائی سے ملاقات کرنے کے بعد باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کے سامنے عجیب انکشاف کیا۔ آج ہی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے لیڈر وں بیرسٹر گوہر  اور سلمان اکرم راجانے بھی اپنے بانی سے ملاقات کی، انہوں نے بھی واپس آ کر میڈیا کیمروں کے سامنے یہ ہی انکشاف کیا۔  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "میں اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا...
    فوٹو اسکرین گریب ۔ آئی ایس پی آر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی کے موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی لازمی...
    فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
    سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں معززین نے صنعتی تعاون، دفاعی شعبے اور خطے کی بین الااقوامی تزویراتی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں اور باہمی شرکتداری کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر چیف نے معزز...
    کنڈیارو: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، مظاہرین نے وزیر داخلہ کے گھر اور کئی مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے کارکنان نے مورو میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے سڑک کھلوانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے دوران مشتعل افراد نے اطراف میں موجود دکانوں، ہوٹلوں، مال بردار ٹرالوں کو آگ لگائی جبکہ نامعلوم افراد ٹرکوں سے سامان اور غذائی اجناس لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ...
    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے دنیا کو مہلک بیماریوں کی آئندہ ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر تحفظ دینے کا تاریخی معاہدہ منظور کر لیا جس کی بدولت تمام ممالک شہریوں کو ہنگامی طبی حالات میں تشخیص، علاج معالجے اور ویکسین تک مساوی رسائی میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ اس معاہدے کی منظوری سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اسمبلی کے دوسرے روز دی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیرحاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکا نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری...
    ویب ڈیسک : نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج کرتےہوئے مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ سندھ  کے گھر کو آگ لگا دی نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پرکینال منصوبے کے خلاف مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایس...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی...
    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہیں، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
    چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت پاکستان بھر کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ توسیع “طلبہ کے لیے اپنی ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مواقع کی ایک نئی کھڑکی کھولتی ہے۔” گزشتہ ماہ، وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر 2025 کے لیے وزیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کی منظوری مؤخر کردی، مزید مشاورت کا فیصلہ اویس لغاری نے کہاکہ اس عمل میں درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہکاروں کو نئے پورٹل سے متعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق...
    بیجنگ :  چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں امریکہ اور روس کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  یوکرین بحران کے معاملے پر چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور  روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات  اور سیاسی حل  کی حمایت کرتا ہے  ۔  چین امید کرتا ہے  کہ تمام فریق بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچ  سکیں گے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔ Post Views: 6
    دفتر خارجہ—فائل فوٹو بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بیرون ملک وفد بھیجنے کا معاملے پر آج شام دفتر خارجہ میں اہم بریفنگ کا انعقاد ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی وفد کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، وفد کو پاک بھارت تنازع کے مختلف سفارتی پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرے سے گریزترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے، دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ میں اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے جن میں...
    ---فائل فوٹو  سندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کی اپیل پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریپ میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، جبکہ اغوا کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی، اس کے علاوہ نور مقدم کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدارکی سزاؤں میں بھی کمی کردی۔ فیصلے...
    نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی جب کہ ریپ کے الزام ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا، سپریم کورٹ نے چوکیدار اور مالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مالی اور چوکیدار( افتخار اور جان) جتنی سزا کاٹ چکے ہیں، وہی ان کے جرم کی سزا ہے۔ عدالت...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ...
    اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا بغیر کسی تحریری معاہدے لاہور میں اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ناصر بٹ کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا۔ وزارت ہاؤسنگ کی لاہور میں عمارت کی مارچ 2021 سے کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجوہات کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے تحریری طور پر معاہدہ نہیں کیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام ن بتایا کہ ہم بار بار لکھ رہے ہیں نیب کو معاہدہ تحریری طور پر کریں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال اٹھایا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس...
    ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوبارہ جارحیت اور جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے غیر محتاط قدم اٹھایا جس کا جواب پاکستان نے ٹکا کے دیا، ہم نے کچھ قرض سود سمیت چکا دیے اور انڈیا کو 1962 میں چین کے ہاتھوں بھرپور شکست کے بعد اب دوبارہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اب کوئی دوسرا راستہ نہیں پہنچا اس لیے پاکستان کو بدنام کرنے اور یہاں عدم استحکام پیدا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچوں کی ججز کمیٹی کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے آئینی بینچوں کے رولز کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔ مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مندوخیل نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ وہ آرٹیکل 191 اے  پڑھ کر سنائیں جسے 26 ویں ترمیم  کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا ہے ۔  وکیل نے آئین کے آرٹیکل 191 اے (6) کو پڑھا جس میں کہا گیا ہے کہ  نامزد جج آئینی بینچوں کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد بنا سکتے ہیں تاہم جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ اس شق میں 'may' استعمال کیا گیا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 9 روز سے بند ہے۔ ہیڈ گرنتھی گوردوارہ دربار صاحب سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سکھ بھائیوں کا منتظر ہے اُنہوں نے کہا کہ نریندر مودی سے اپیل ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے دیں، بھارت سیاست کو مذہب سے دور رکھے۔ سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ عالمی جنگ عظیم میں بھی مذہبی مقامات کی یاترا بند نہیں کی گئی تھی۔ اس حوالے سے مقامی یاتریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ بھارت راہداری کھولے اور یاتریوں کو دربار کے درشن کرنے دے۔
    نادرا کی طرف سے جاری کردہ ب فارم 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کے لیے درکار ہوتا ہے ۔ اب نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے سوشل میڈیا پیج پر ایک اور سہولت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ ’ب‘ فارم بنوانے کے لیے اب لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آن لائن ہی گھر بیٹھے ’ب‘ فارم بنوایا جاسکتا ہے۔ خواہشمند افراد ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور ب فارم بننے پر موبائل ایپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ بھی کرلیں۔...
    شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن  ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
    ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور ملک بھر میں 28مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی اور 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35گھنٹے سے زائد ہو گی۔ کویت کی...
    فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2022ء میں کلری پولیس نے اسلحہ کیس میں گرفتار کیا، ملزم برآمد ہونے والے اسلحہ کا لائسنس دکھانے میں ناکام ہوا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کیلئے ملزم پر کیس بنارہی ہے، ریکوری کے وقت کسی پرائیویٹ گواہ کو شامل نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف چالان بھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں انڈیا کے 3 رافیل جنگی جہاز گرنے کے بعد جہاں یہ طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے ہیں وہیں انڈونیشیا کا فرانس سے 42 رافیل طیاروں کی خریداری کا 8.1 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد انڈویشیا میں طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB  256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور  Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک  بہترین  تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ...
    کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔  دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔  فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔  ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...