Jasarat News:
2025-06-17@08:05:37 GMT

خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات ہو گئے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا عبد الرشید خان ڈی پی او نوشہرہ مقرر، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ڈی پی او بونیر تعینات کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق محمد اظہر ڈی پی او نوشہرہ سے ڈی پی او صوابی، شاہ حسن ڈی پی او بونیر سے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔پی ایس او ٹو آئی جی پولیس سلیمان ظفر ڈی پی او چارسدہ مقرر، افتخار علی ایس پی انویسٹی گیشن صوابی سے پرنسپل ای پی ٹی سی نوشہرہ تعینات کر دیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور‘ بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات، چار ماہ میں 128 کیسز رپورٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور پرتشدد واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ مختلف پرتشدد واقعات میں 36 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجموعی طور پر 3 سنگین کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائیاں کیں، جن میں 205 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جب کہ 183 کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ان واقعات کی مکمل چھان بین جاری ہے اور مجرموں کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو مزید فعال بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ماہرین نے ان اعداد و شمار کو باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے والدین، اساتذہ اور حکومتی اداروں پر زور دیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ لطیف میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتا خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا
  • 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات
  • پشاور یونیورسٹی کے رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی نعشیں برآمد
  • یورپ بھجوانے کا جھانسا دیکر اغوا کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کے کارندے گرفتار
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
  • بڑے پیمانے پر وائلڈ لائف افسران کے تقرر و تبادلے
  • پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
  • پشاور‘ بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات، چار ماہ میں 128 کیسز رپورٹ
  • راجا خلیق الزمان وزارت اطلاعات کے صوبہ سندھ کے لیے ترجمان مقرر