شارجہ واریئرز کی نگاہیں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی ٹرافی پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
شارجہ واریئرز کی نگاہیں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی ٹرافی پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
شارجہ : مشکل لمحات میں جیتنا اور پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا یہ چند پہلو ہیں جن پر شارجہ واریئرز نے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے وہ آئی ایل ٹی 20 کے تفریحی سیزن 3 کی تیاری کررہے ہیں اور ان کی نگاہیں ٹرافی پر ہیں ۔ شارجہ واریئرز کی قیادت ٹم ساؤتھی کررہے ہیں جبکہ جے پی ڈومنی ہیڈ کوچ ہوں گے ٹیم 12 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیزوں کو نسبتا آسان رکھے اور ایک وقت میں ایک میچ کھیلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھیل کے دوران چیزوں کو سادہ رکھنا بہت ضروری ہے۔
حکمت عملی کے نکتہ نگاہ سے کھیل کے مختلف مراحل کو سمجھنا اہم ہے اور انہیں جیتنے کے قابل ہونا بھی ضروری ہے اس لئے آپ خود کو بہترین موقع دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 جیتنا چاہتا ہے تاہم اہم بات ہمیشہ یہ ہوگی کہ کیسے ہم ٹورنامنٹ میں پیشرفت کرتے ہوئے تبادلہ خیال کریں گے اور سمجھیں گے۔ یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہمیں کن حالات کا سامنا ہے اور یہ ایک مفید مکالمہ ہوگا۔ اس موقع پر لیگ اسپنر عادل رشید کا کہنا تھا کہ شارجہ واریئرز آپ کے سامنے موجود کھیل کو کھیلنے اور منصوبوں کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے کے لئے میدان میں اترے گا یہ کرکٹ کا کھیل ہے اور اس میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اس لئے ہم چیزوں کو بہت آسان رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سامنے جو بھی چیلنجز ہیں ہم پہلے اس جنگ کو جیتنا چاہتے ہیں اور پھر اگلی جنگ کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلی تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصا نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔